• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا دوبارہ دھرنا، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل

irshad
Share
SHARE

ضلع خیبر ضلع کی تحصیل لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز نے ایک بار پھر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔ مظاہرین نے افغان پناہ گزینوں اور افغان کڈوال گاڑیوں کو زبردستی روک دیا، جس کے نتیجے میں شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور آمد و رفت میں مشکلات پیدا ہو گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑیاں گزشتہ نو ماہ سے افغانستان میں پھنسی ہوئی ہیں اور انہیں پاکستان واپس لانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار حکام سے رابطے کیے گئے اور یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں، تاہم اب تک کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے مطابق 9 جون کو پشاور میں کمشنر دفتر میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا تھا، جس میں کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر خیبر، قبائلی عمائدین اور افغان قونصل خانے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 11 جون سے افغانستان میں پھنسی گاڑیوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا جائے گا، لیکن ان کے بقول آج تک اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ افغان حکام گاڑیوں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے، جس کے باعث انہیں مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی گاڑیوں کی واپسی کو یقینی نہیں بنایا جاتا، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب دھرنے کے باعث پاک افغان شاہراہ پر تجارتی اور سفری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں سامان کی ترسیل، مسافروں کی آمد و رفت اور کاروباری سرگرمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات جلد تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے، جس سے سرحدی تجارت اور ٹرانسپورٹ نظام مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا: نویں محرم کے دن بھی خونی واقعات جاری، بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
نوشہرہ میں خوفناک آتشزدگی، 200سے زائد دکانیں جل کر راکھ بن گئے
خیبرپختونخوا فنانس بل پیش، نئے ٹیکسوں کے بجائے ریلیف اقدامات؛ کاروبار، گاڑیوں اور خدمات پر ٹیکس شرحیں مقرر
خیبر میں لرزہ خیز واقعہ، بھائی نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا
پشاور میں مستحق افراد کے لیے نئی احساس پناہ گاہ قائم
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، امیرِ قطر سے تعزیتی ملاقات آج ہوگی

پاک فضائیہ کا شاندار پروٹوکول،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے حصار میں ایرانی مہمان بحفاظت رخصت
پیراپلیجک سنٹر پشاور میں بڑا بحران، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد الیاس مستعفی
بجٹ 2026-27: اساتذہ اپگریڈیشن، پولیس رسک الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافے پر غور
امریکا ایران معاہدہ: وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?