• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
بین الاقوامی

پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی مؤخر ، شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا اظہار تشکر

irshad
Share
SHARE

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی مؤخر کی ہے تاکہ ایرانی قیادت اور نمائندے متفقہ تجویز پیش کر سکیں، اور اس جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور دیگر تمام معاملات میں بھی تیاری بھرپور رہنی چاہئے، ایرانی حکومت تقسیم دکھائی دے رہی ہے جو کہ غیر متوقع نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ ایران کو متفقہ تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا جا سکے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے کہا کہ یہ اقدام جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے اور اسی عزم کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے اور اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے اگلے دور میں ایک جامع “امن معاہدہ” طے پانے کی راہ ہموار ہوگی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی موجودہ غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر اور پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی مؤخر کر دی گئی ہے۔

امریکا ایران معاہدہ: وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے
ایران جنگ خاتمے کے قریب، سیزفائر سے توسیع معاہدہ بہتر ہے، صدرٹرمپ
ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوسکتی,ڈونلڈ ٹرمپ
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے
آبنائے ہرمز بدستور بند،مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں ہے، ایران ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے,امریکا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 26 دہشتگرد مارے گئے

حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد پاکستان سے روانہ
خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دہشت گردی سے 413 افراد شہید، 979 زخمی
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32.12روپے کمی،نئی قیمت 385.54روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 353.43روپے ہوگئی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?