• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

.مولانا محمد ادریس کی شہادت,ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان، تمام اضلاع میں مظاہروں کی کال

irshad
Share
SHARE

جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا عطاءالرحمن نے پشاور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران مولانا محمد ادریس کے قتل کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ پوری جماعت اور ملک کے لیے ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت کے بعد جماعت کے کارکنان اور علماء میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ پورے صوبے میں سوگ کی فضا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست عوام، خصوصاً علماء، کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

پریس کانفرنس میں عطاءالرحمن نے سوال اٹھایا کہ “ہم کب تک اپنے لوگوں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے؟” انہوں نے کہا کہ اگر حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی ادارے اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے ہٹ کر دیگر معاملات میں مصروف ہیں، جس کے باعث دہشت گرد عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علماء ہمیشہ ریاست اور ملک کے خیر خواہ رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، متعدد علماء کو شہید کیا جا چکا ہے مگر آج تک کسی ایک واقعے کے اصل ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا، جو کہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے صوبے میں ایک ایسی حکومت مسلط ہے جو امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، لیکن اپنی سیاسی ترجیحات میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں عملاً حکومت کی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی عملداری نظر آتی ہے۔

عطاءالرحمن نے اعلان کیا کہ اس واقعے کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر ضلع میں بدامنی کے خلاف مظاہرے کرے گی اور اس دوران صوبائی و وفاقی حکومت دونوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور حکومت کو فوری طور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، ورنہ عوامی ردعمل میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک
دیر بالا: شلتلو پولیس چوکی پر حملے اور واڑی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کی اطلاعات
قائمہ کمیٹیوں کی سفارشا ت پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپوزیشن ارکان کا احتجاج
شاہراہِ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار گاڑی حادثے کا شکار، 6افراد جاں بحق
سابق ڈپٹی سپیکر کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخواسیاست

پی ٹی آئی کا آج مردان میں جلسہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم مزدور ریلیاں، مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کا مطالبہ
شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ہرمز میں ایرانی گن بوٹس کی فائرنگ، انڈین ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
عمران خان سے ملاقات اور منظوری کے بغیر بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?