• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی

admin
Share
SHARE

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو پوری دنیا کو بتایا جائے گا کہ پاکستان 2022 میں کہاں کھڑا تھا اور آج کس مقام پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 اپریل 2022 کو بیرونی سازش کے ذریعے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا گیا، جس کے بعد ملک مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو سوچنا چاہیے کہ جن لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا وہ پاکستان کو کہاں لے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر جی ڈی پی 6 سے 7 فیصد تک بڑھتی اور ایکسپورٹ و زراعت دگنی ہوتی تو کہا جا سکتا تھا کہ سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ریجیم چینج کے بعد جی ڈی پی گروتھ 6.1 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 2.7 فیصد رہ گئی، جبکہ تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے بڑھ کر مزید سنگین ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر پہلے ہی دباؤ میں ہیں اور اگر دوست ممالک نے اپنی رقوم واپس مانگ لیں تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ وژن، جبکہ تمام تر توانائیاں عمران خان کو جھکانے پر صرف کی جا رہی ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک میں آئینی بالادستی، عدلیہ اور صحافت کی آزادی کے لیے نوجوانوں کا سڑکوں پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں جلسے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جہاں روکا گیا وہیں احتجاجی جلسہ کیا جائے گا، تاہم احتجاج ایک دن تک محدود ہوگا۔ اگر حالات خراب کیے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق 9 اپریل کو صبح 11 بجے پشاور سے مرکزی قافلہ روانہ ہوگا جس میں ملحقہ اضلاع کے کارکن بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کنٹیجنسی پلانز تیار کر لیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح حکمت عملی بھی دی گئی تھی، مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور کارکنوں کو بھی سچ بولنے اور قانون کے دائرے میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا میں بدامنی بڑھی تو اس کے اثرات دیگر صوبوں تک بھی پہنچیں گے۔

سیاسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ مریم نواز خیبرپختونخوا میں جہاں چاہیں جلسہ کر سکتی ہیں، حتیٰ کہ انتظامات بھی فراہم کیے جائیں گے، مگر کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں ان کی جماعت کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے اور کارکنوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے مقدمات جلد سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

قبائلی اضلاع کے انضمام کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت دو آراء موجود تھیں، تاہم عمران خان نے قبائلی عوام میں سے وزیراعلیٰ منتخب کر کے ان علاقوں میں امید کی نئی کرن پیدا کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام سے متعلق کسی بھی مس ایڈونچر کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟
پشاور: صحت و تعلیم اولین ترجیح، اے ڈی پی 2026-27 میں بڑے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم
جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس کیس: پشاور ہائیکورٹ نے مزید دستاویزات طلب کرلیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی سپیکر سے ملاقات
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی،وفاقی حکومت
پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی
ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?