• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور ہائیکورٹ نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پلاٹ خریدنے والوں کو 36 سال بعد بھی پلاٹس کے قبضے نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر ڈی سی پشاور سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

irshad
Share
SHARE

پشاور ہائیکورٹ نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے رہائشی منصوبے میں پلاٹ خریدنے والوں کو 36 سال بعد بھی پلاٹس کے قبضے نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر ڈی سی پشاور کو مسئلہ حل کرکے متاثرین کو پلاٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

گزشتہ روز رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔رٹ کی سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈی سی خیبر، وکیل پی ڈے اے اور درخواست گزاروں کے وکیل پیش ہوئے۔اس موقع پروکیل نے عدالت کوبتایا کہ صوبائی حکومت نے 1991 میں ریگی ماڈل ٹاون میں رہائشی منصوبے کا اغاز کیا اور سرکاری ملازمین سمیت عام شہریوں نے وہاں پر پلاٹس خریدے تاہم 36 سال گزر گئے ابھی تک پلاٹس مالکان کو فیز 3 اور فیز 4 میں پلاٹس نہیں ملے۔

انہوں نے عدالت کوبتایا کہ ریگی ماڈل ٹاون کے فیز ون، فیز 2 اور 5 میں لوگوں نے گھر بھی بنا لئے ہیں مگر ان دو فیزوں پر کوکی خیل قبیلے اور حکومت کے مابین تنازعہ ہے جو 36 سال بعد حل نہیں ہو رہا جس جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت سے اب تک اس کیس میں کیا پیشرفت ہوئی ہے۔؟ ڈی سی پشاور نے عدالت کوبتایا کہ ریگی ماڈل ٹاؤن کا یہ زون پشاور اور خیبر کے درمیان ہے،ریگی ماڈل ٹاؤن کی زمین کوکی خیل قبیلہ دینے سے انکاری ہے تنازعہ حل کرنے کے لئے کوکی خیل قبیلہ کے ساتھ جرگہ کر رہے ہیں، جرگے کے حتمی فیصلے کے بعد ہی زمین کی ڈی مارکیشن کی جائے گی ۔

متاثرین نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پیسے واپس کریں، یا ہمیں کہیں اور پلاٹس دے دیں، جس پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ ہم آپ کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ بندوق اٹھا لیں، قانون کے راستے پر چلیں گے توڑا صبر کریں، آپ کو پلاٹس مل جائیں گے، ڈی سی صاحب آپ ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلہ کو حل کریں، عدالت نے ایک ماہ میں ڈی سی پشاور اور خیبر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا محکمہ خزانہ سے بجٹ تفصیلات طلب، تاخیر پر تشویش کا اظہار
پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف رٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ،37ہلاک
لوئر دیر میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 19 زخمی
پشاور جنرل ہسپتال کی تاریخی کامیابی, گردے کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ضلع اپر چترال میں 169 ملین روپے کی لاگت سے جوان مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ہری پور سری کوٹ روڈ پر مرن دھو کے قریب مسافر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 10 افراد زخمی
ایران جنگ خاتمے کے قریب، سیزفائر سے توسیع معاہدہ بہتر ہے، صدرٹرمپ
پاک فضائیہ کا شاندار پروٹوکول،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے حصار میں ایرانی مہمان بحفاظت رخصت
بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،5 افراد شہید،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?