• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل میں 135 روپے کمی کا اعلان کردیا

irshad
Share
SHARE

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل میں 135 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

 

وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج تاریخ سازموقع پربات کررہا ہوں،آج اللہ کےفضل سےخلیج میں جنگ نہیں،امن کی باتیں ہورہی ہیں، آج خلیج میں جنگ نہیں، امن کی باتیں ہورہی ہیں۔

 

اُنہوں نے کہا کہ آج اللہ کےفضل سےخلیج میں جنگ نہیں، امن کی باتیں ہورہی ہیں،آج فریقین بات چیت کے لیےراضی ہو چکے ہیں، انتہائی اہم پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکا کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے میری تجویز قبول کرتے ہوئے نہ صرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد آرہی ہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے میزبانی کا شرف عطا فرمایا ہے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت پاکستان پہنچ رہی ہے، مریکا اور ایران کی قیادت کو اسلام آباد آنے کی دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا،یہ صرف پاکستان کےلیے نہیں،عالم اسلام کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، اِس نازک موقع پرپاکستان کی قیادت نےانتہائی محتاط اندازمیں اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونےکا فوری فائدہ عوام کومنتقل کریں گے، قیامت خیزمہنگائی کا طوفان آیا ہے، وعدہ کیا تھا تیل کی قیمتیں کم ہوں گی توفوری فائدہ عوام کومنتقل کریں گے۔ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نےعوام کو129ارب کی سبسڈی دی، میں نے اوگرا کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، نے ڈیزل کی قیمت میں135روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم ہو کر 366 روپے فی لٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل کی قیمت 520 کم ہوکر385 روپے ہوجائے گی ،پٹرولیم منصنوعات میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا، موٹرسایئکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی فراہمی بدستورجاری رہے گی۔

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، نیول چیف
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ
آبنائے ہرمز سے مزید 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت
ویب سمٹ قطر: مشرقِ وسطی میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی داستان
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
کاروبار

مہنگائی کی نئی لہر،16کلو گھی والے کنیستر کی قیمت 7600تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟
جنگ سے متاثرہ پاکستانی طلبہ کو این ای بی  امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی گئی
دو پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی
سابق ڈپٹی سپیکر کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?