• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

قومی مفاد پر سیاست قربان، عمران خان کی ہدایت پر احتجاج ملتوی

admin
Share
SHARE

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے موصول ہونے والا پیغام موجودہ قومی اور بین الاقوامی تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے علاقائی اور عالمی حالات میں پاکستان کو جو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، وہ دراصل اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کی بنیاد عمران خان نے 2002 سے رکھی تھی، جس میں امن، مذاکرات اور ذمہ دار عالمی کردار کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا کی حکومت کا ہمیشہ واضح موقف رہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ امن، ڈائیلاگ اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے غلط فیصلوں کے اثرات گزشتہ اکیس برسوں سے خیبر پختونخوا اور پورے ملک پر براہ راست اور بالواسطہ طور پر مرتب ہو رہے ہیں اور آج بھی ہم ان نتائج سے مکمل طور پر نہیں نکل سکے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عمران خان کی ہدایت پر، موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کا احتجاج موخر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں احتجاج کو ملتوی کرنا پاکستان کے وسیع تر مفاد، قومی ذمہ داری اور اعلیٰ ظرفی کا مظہر ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان ہمیشہ ذاتی یا سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر ریاست اور قوم کے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دیگر سیاسی جماعتوں نے مشکل حالات میں قومی مفاد کو ترجیح دینے کے بجائے متنازع اقدامات کیے، جن میں ڈان لیکس، میمو گیٹ اسکینڈل اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا شامل ہے، جبکہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان اور اس کے مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان صرف کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ ملک ہے، اس لیے اگر پاکستان کے لیے قربانی دی جا رہی ہے تو یہ ذمہ داری سب پر یکساں عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت سے بار بار قربانی کی توقع رکھنا اور دوسری جانب سیاسی انتقام اور جبر جاری رکھنا ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلیٰ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناانصافی، ظلم اور غیر انسانی رویہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے، انہیں سولیٹری کنفائنمنٹ میں رکھا جا رہا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ جو سیاست سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں، انہیں بھی اسی طرح قید میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ان کے وکیل سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بھی عمران خان نے پاکستان کے وسیع تر مفاد اور عالمی سطح پر ملک کی نیک نامی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا، جو ان کی اعلیٰ ظرفی اور قومی سوچ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ خدشات موجود ہیں، ان کی آنکھ کا مسئلہ بدستور برقرار ہے جس کی رپورٹ بھی موجود ہے، مگر اس کے باوجود نہ تو ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو ان تک رسائی دی جا رہی ہے اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال یا کسی بھی ایسے مستند ہسپتال میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی اور اہل خانہ کی موجودگی میں کرایا جائے جس کا انتخاب ان کی فیملی کرے، کیونکہ یہ ان کا بنیادی، آئینی اور قانونی حق ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ افغانستان کے ساتھ بھی مذاکرات اور بامقصد ڈائیلاگ کے ذریعے آگے بڑھا جائے تاکہ خطے اور خصوصاً صوبے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے، اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کسی بھی ایسی پالیسی سے براہ راست متاثر ہوتا ہے جو افغانستان کے ساتھ اختیار کی جائے، اس لیے صوبے کو مذاکراتی عمل کا باقاعدہ حصہ بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محض رسمی یا غیر موثر نمائندگی کے بجائے صوبے کے سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین اور مقامی مشران کو شامل کیا جائے جن کے افغانستان کے عوام کے ساتھ دیرینہ سماجی، ثقافتی اور خاندانی روابط ہیں اور جن کی بات وہاں سنی اور سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پختون معاشرے کی روایات، اقدار، جرگہ سسٹم اور باہمی روابط کو مدنظر رکھے بغیر کسی بھی مذاکراتی عمل سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ مقامی نمائندوں کو شامل کیا جائے تو نہ صرف مذاکرات موثر ہوں گے بلکہ پاکستان کے لیے مثبت اور دیرپا نتائج بھی سامنے آئیں گے، تاہم اگر اس عمل کو نظر انداز کیا گیا تو شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اور پالیسی کے مقاصد بھی متاثر ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں جلد ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے، اور تمام سیاسی فیصلے اجتماعی دانش کے تحت کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں کے حوالے سے تمام فیصلے عمران خان کی ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے اور وہ خود کو عمران خان سے بڑا لیڈر نہیں سمجھتے بلکہ ان کے سپاہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کو مسلسل دیوار سے لگایا گیا اور اس کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رکھا گیا تو ایسی صورتحال میں پارٹی اپنے آئینی و قانونی حقوق کے تحت بھرپور احتجاج کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل سے موصول ہونے والے پیغام میں عمران خان نے ہماری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتماد نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ صوبائی قیادت میں نئی توانائی اور جذبہ بھی پیدا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی قابل فخر ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر جمہوری اقدار، سیاسی آزادی اور انسانی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

<><><><><><><>

حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد کر دی
حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان
خیبر میں لرزہ خیز واقعہ، بھائی نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے سینیٹ ضمنی انتخابات کیلئے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
صوبائی حکومت کا کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی سفارش
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں آج کی قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی

لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز کا خصوصی مشن کامیابی سے مکمل 
 *خیبرپختونخوا میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر ورچوئل سکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف* 
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تاریخی سفارتی کامیابی، ٹرمپ کا جنگ بندی کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?