• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

وزیراعظم کا پیٹرول 80 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

admin
Share
SHARE

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 1 ماہ کےلیے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے،  نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخو سہیل آفریدی اور بلوچستان کے چیف منسٹر میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے قومی مقصد کےلیے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک عوام زندگی کے معمولات پر واپس نہیں آجاتے، اعلان کرتا ہوں کہ پیٹرول کی مد میں، جس کی قیمت کا کل اعلان کیا گیا 458 روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اسے کم کرنے کے لیے میں آج پیٹرول لیوی میں فی الفور 80 روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 بجے سے پیٹرول فی لیٹر 458 روپے 40 پیسے کے بجائے 378 روپے فی لیٹر ہوجائے گا، یہ قیمت اگلے 1 ماہ تک برقرار رکھی ہوئی۔

 

انہوں نے کہا کہ خلیج میں جنگ کے باعث پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اس اضافے نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غریب کا چولہا مدھم ہو رہا ہے، کسان کے لیے بے پناہ مشکلات ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چیلنج ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کی کہ عوامی بہبود کے لیے، آپ کی مشکلات کم کرنے کے لیے قومی وسائل صرف کیے جائیں، مہنگائی نے دنیا کی طاقت ور معیشتوں کی بھی کمر توڑ دی ہے، پاکستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

 

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 3 ہفتے میں نے آپ کے اوپر اس اضافے کا بوجھ ڈالنا مناسب نہ سمجھا کیونکہ جانتا ہوں پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے، حکومت نے 29 ارب روپے خرچ کر کے طوفان آپ تک پہنچنے نہ دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ جنگ جلد ختم ہو جائے، اس کے لے حکومت نے، نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ نے اور فیلڈ مارشل نے دن رات کاوشیں کی ہیں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے پہلے بھرپور مشاورت ہوئی، صدرمملکت نے پوری قیادت کو ایوان صدر میں دعوت دی، اگلے روز وزیراعظم ہاؤس میں مکمل مشاورت ہوئی۔

 

انہوں نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے،جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسرکرتا ہے۔

ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکھ, خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق
امریکی و اسرائیلی حملوں سے صرف تہران میں 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف
اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان پہلی بار براہِ راست مذاکرات شروع
پٹرول کی نئی قیمت 458 ڈیزل کی 520 روپے فی لیٹر مقرر
ویب سمٹ قطر: مشرقِ وسطی میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی داستان
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج اورخلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فوج

، کوہستان مالیاتی سکینڈل،ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو منجمند اثاثے تحویل میں لینے کا حکم
مالاکنڈ بورڈ: پرچہ لیک کی افواہیں بے بنیاد،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ کلیم اللہ
گوگل میپس میں ”آسک میپس“ فیچر، صارفین اب سوال پوچھ کر جگہ تلاش کر سکیں گے
سوات: اے این پی کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، اہل خانہ محفوظ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?