• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا: 40 ارب روپے کے سولر منصوبے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی متنازعہ تقرری

aeen.news@gmail.com
Share
SHARE

خیبر پختونخوا میں تقریباً 40 ارب روپے مالیت کے سولر منصوبے کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا معاملہ سامنے آگیا ہے جس پر مختلف حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 12 مارچ کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تحت خیبر پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) نے گریڈ 17 کے ایک افسر کو منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر یہ عہدہ گریڈ 19 کے افسر کے لیے مختص ہوتا ہے، جس کے باعث گریڈ 17 کے افسر کی تقرری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انجینئر پیر ایمل بنیادی طور پر گریڈ 17 کے افسر ہیں جنہیں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیپوٹیشن پر پیڈو تعینات کیا گیا۔ اس سے قبل وہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ بعض حلقوں کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ سے براہ راست پیڈو میں ان کی ڈیپوٹیشن بھی قواعد کے مطابق نہیں۔

پاکستان کی سیاست

ذرائع کے مطابق متعلقہ منصوبوں کا پی سی ون ابھی تک منظور نہیں ہوا، تاہم اس کے باوجود پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری پہلے ہی کر دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے عہدوں پر تقرری عموماً اشتہار جاری کرنے اور باقاعدہ انٹرویو کے عمل کے بعد کی جاتی ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ تقرری پراجیکٹ امپلیمنٹیشن پالیسی 2022 کے چیپٹر چار، پیرا تین "پروسیجر ٹو فل دی پوسٹ” کی ذیلی شق 22 سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اس شق کے مطابق تین ارب روپے یا اس سے زائد لاگت کے منصوبوں کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ کم از کم گریڈ 19 کے افسر کے پاس ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام امور قواعد کے مطابق انجام دیے گئے ہیں تو بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

ادھر پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انوارالحق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے انجینئرنگ کی ڈگری اور کم از کم 12 سال کا تجربہ درکار ہوتا ہے اور متعلقہ تقرری قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔

بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے
، کوہستان مالیاتی سکینڈل،ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو منجمند اثاثے تحویل میں لینے کا حکم
 پشاور رورل ایریا کے ہسپتالوں میں طبی آلات کی کمی کو دور کرنے اور عمارتوں کی مرمت و تزئین مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے۔
خیبرپختونخوا میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

مہنگے پیٹرول کے خلاف جماعت اسلامی کا 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
دیر پائین کے تحصیل میدان میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث بجلی نظام بری طرح متاثر، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
رورنگ بازار میں دھماکہ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 07 شہری شہید، 23 افراد زخمی ہوئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?