• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
علاقائی

کوہاٹ: پولیس لائنز میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید، 78 زخمی

admin
Share
SHARE

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے اور دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21افراد شہید اور 78سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا جبکہ مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور ایک دیوار بھی گر گئی۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں 15پولیس اہلکار اور 6شہری شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران اسپیشل برانچ کی عمارت پر ایک اور خودکش دھماکا بھی ہوا۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق 7مسلح دہشتگرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے، جن کا پولیس اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بھرپور مقابلہ کیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق کارروائی کے دوران اب تک 6دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں خودکش بمبار اور اسنائپر بھی شامل ہیں۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال طاہر علی شاہ کے مطابق ہسپتال میں 21لاشیں اور 78سے زائد زخمی لائے گئے ہیں، جس کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جبکہ پولیس لائنز کے قریب مزید نفری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

خیبر پختونخوا میں 56 سالوں میں 2 ہزار 659 پولیس اہلکار شہید
جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا
چارسدہ ،چار افراد کی خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
مدین میں 9سالہ بچی کے مبینہ زیادتی اور قتل واقعے کیخلاف خواتین کا شدید احتجاج
جمرود: 8سال سے مستقل اساتذہ تعینات نہ ہوسکے، گرلز پرائمری سکول کو تالے لگ گئے
TAGGED:Blastkohat
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور کی بحالی کے لیے 36 ارب روپے کا ریوائٹلائزیشن پروگرام، 29 بڑے منصوبے بجٹ میں شامل

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم مزدور ریلیاں، مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کا مطالبہ
رات کی تاریکی میں عمران خان کی خفیہ ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں پر پابندی بدترین فسطائیت ہے،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان
 پشاور رورل ایریا کے ہسپتالوں میں طبی آلات کی کمی کو دور کرنے اور عمارتوں کی مرمت و تزئین مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے۔
امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل اہم کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?