• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

بند گلی میں دھکیلا جائے تو احتجاج ہمارا حق ہے،سہیل آفریدی

irshad
Share
SHARE

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظریے کیلئے جیل اور کرپشن میں جیل جانے میں واضح فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کو اپنا آئینی حق سمجھتے ہیں تاہم اس سلسلے میں تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعد کے ادوار میں ان کے جانشین جمہوری اقدار کو برقرار نہ رکھ سکے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بعض آئینی ترامیم کے ذریعے جمہوریت کو کمزور کیا۔

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ نامزد ہوتے ہی ان کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی جو دراصل پورے صوبے کی توہین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مختلف اداروں کو خطوط لکھے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز نے ملاقات کی اجازت دی لیکن اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ان احکامات کو مسترد کر دیا، جو کہ آئین و قانون پر سوالیہ نشان ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج اگر ایک جیل افسر عدالت کے احکامات نہیں مانتا تو کل کسی بھی جماعت کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیرقانونی قید میں رکھا گیا ہے اور انہیں صحت سمیت سنگین مسائل کا سامنا ہے، جبکہ اہل خانہ اور ذاتی ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، جبکہ ماضی میں سیاسی قیدیوں کو ایسی پابندیوں کا سامنا نہیں رہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب تمام آئینی راستے بند کر دیے جائیں تو احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں بچتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بہترین اسپتال میں ذاتی ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مفاد میں انہوں نے 9 اپریل کا جلسہ منسوخ کیا اور وفاقی حکومت کے اجلاسوں میں بھی شرکت کی، مگر اس کے باوجود ان کے قائد کی بہنوں پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔

آخر میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حقیقی آزادی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی، آئین و جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور عمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کی ازسرِنو تشکیل کیلئے نیا قانون متعارف
سوات: نامعلوم خاتون قتل، لاش کے قریب کمسن بچی ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان
خیبرپختونخوا میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستانخیبرپختونخوا

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی رپورٹ جاری،45افراد جاں بحق100 سے زائد زخمی
محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے فکسڈ پے پر تعینات 21 ضلعی و تحصیل خطباء کی ملازمت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی
سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، جدید یونیورسٹی اور انفراسٹرکچر منصوبے شروع

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?