• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
بین الاقوامی

امریکا ایران معاہدہ: وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے

irshad
Share
SHARE

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مبینہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط کے بعد پاکستان نے ثالثی کے طور پر اس دستاویز کی توثیق کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان یہ پیش رفت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دونوں ممالک تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر آمادہ ہیں۔ ان کے مطابق مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں ایران آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھولنے پر آمادہ ہوگا، جبکہ امریکا اپنی بحری پابندیاں اور دباؤ کم کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، قطر کے تعاون سے 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ میں اس پیش رفت کی یاد میں ایک تقریب کی میزبانی کرے گا، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہونے کی توقع ہے۔

شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل نے ایک بڑے علاقائی بحران کے خاتمے کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے ارکان جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔

وزیراعظم نے ایرانی قیادت، صدر مسعود پزشکیان اور مذاکراتی ٹیم کے ارکان کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے تعاون کو بھی اہم قرار دیا۔

بیان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی کاوشوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

معاہدے کے اہم نکات

ذرائع کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں 14 نکات شامل ہیں جن میں آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران پر بعض پابندیوں میں نرمی، جوہری معاملات پر آئندہ مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق امریکی اور ایرانی صدور نے دستاویز پر الیکٹرانک دستخط کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاملات پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 60 روز کے دوران فریقین نئی فوجی تعیناتیوں اور نئی پابندیوں سے گریز کریں گے۔

امریکی حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت ایک ابتدائی فریم ورک ہے جس کے تحت مستقبل میں مزید تکنیکی مذاکرات کیے جائیں گے تاکہ مستقل معاہدے کی راہ ہموار ہو سکے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے۔
ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے سلسلے میں ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی۔
سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل داغنے کا اعتراف، امن معاہدہ خطرے میں
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا

ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری
ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز امریکی تحویل میں
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات کے دوران پولیو ورکر سمیت6افراد قتل ,تین زخمی
، کوہستان مالیاتی سکینڈل،ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو منجمند اثاثے تحویل میں لینے کا حکم

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?