خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی سے متاثرہ اضلاع کے لیے قائم کیے جانے والے ’’ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ‘‘ کو فعال بنانے میں انتظامی رکاوٹ سامنے آگئی ہے، جہاں محکمہ صحت کی جانب سے فاٹا سیکرٹریٹ کی عمارت میں زیر استعمال کمرے خالی نہ کرنے کے باعث نئے دفتری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے متعدد مرتبہ خطوط ارسال کیے جانے کے باوجود محکمہ صحت نے فاٹا سیکرٹریٹ کی عمارت
میں اپنے زیر استعمال کمرے خالی نہیں کیے، جس کے نتیجے میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کو مطلوبہ دفتری جگہ دستیاب نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے عمارت میں دفاتر کی فراہمی ضروری ہے تاکہ متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکے، تاہم محکمہ صحت کے زیر استعمال کمروں کی عدم دستیابی اس عمل میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے متعدد خطوط کے ذریعے محکمہ صحت کو کمرے خالی کرنے کے لیے کہا گیا، لیکن تاحال ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
دفاتر کی عدم دستیابی کے باعث ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ عملی طور پر مؤثر طریقے سے کام نہیں کر پا رہا۔ اس صورتحال سے ایمرجنسی سے متاثرہ اضلاع کے ترقیاتی اور انتظامی امور کی نگرانی کے لیے قائم کیے گئے ادارے کی فعالیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔