• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی اور عالمی سطح پر کارکردگی قابل فخر ہے، مشیر کھیل

irshad
Share
SHARE

 

پشاور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل فخر ہے ہر قومی اور بین الاقوامی ایونٹ میں میڈلز جیت کر کھلاڑی صوبے اور ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے قدامات اٹھا رہی ہے۔ وہ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے ساﺅتھ ایشین ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوںکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، چیف کوچ شفقت اللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب فیض، خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں صداقت شاہ،پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹریوسف آفریدی اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ مشیر کھیل نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی سفر جاری اور کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے ہیں، حکومت کھلاڑیوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ قبل ازیں انہوں نے ساﺅتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں حسنین، محمد زید، فہد احمد، عمر جہانگیر، محمد حاشرشاہ، قاری محمد عمر اور دیگر عالمی مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شبیر، سمیع خان اور قاری محمد عدنان میں انعامات تقسیم کئے، انہوں نے حکومت کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کے لئے 75، 75 ہزار روپے اور برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لئے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ کوچز ندیم خان، بشریٰ خان، ملک فراز اور حیات اللہ کو بھی انعامات دیئے گئے۔ ساﺅتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں قومی ٹیم میں خیبر پختونخوا کے چھ کھلاڑی شامل تھے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گولڈ، پانچ سلور اور چار برونز میڈلز جیتے تھے۔

پشاور میں فائرنگ، سابق ناظم سجاد خلیل سمیت دو افراد قتل
دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمان کا عالمی قیادت کو پیغام
سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ
رات کی تاریکی میں عمران خان کی خفیہ ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں پر پابندی بدترین فسطائیت ہے،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان
پولیس کا چارسدہ میں مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 7 اہم افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

عالمی منڈی میں خام تیل مسلسل چوتھے روز مہنگا، برینٹ 85 ڈالر سے تجاوز کر گیا
پاکستان پوسٹ کا ری اسٹرکچرنگ پلان پر بڑا یوٹرن، ملازمتوں میں کمی اور ڈاکخانوں کی بندش مؤخر
اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?