• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پرخودکش حملہ،13 پولیس اہلکار شہید 5 زخمی

irshad
Share
SHARE

 

: ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر خودکش حملہ، شدید دھماکوں اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، دھماکے میں 13 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

بنوں کے علاقے فتح خیل میں قائم پولیس چوکی پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے مبینہ خودکش حملہ کیا گیا ، جس کے بعد شدید دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، حملے کے دوران متعدد دھماکے ہوئے جن کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو فتح خیل پولیس چوکی کے ساتھ ٹکرائی جس کے فوراً بعد چاروں اطراف سے عسکریت پسندوں نے شدید فائرنگ شروع کر دی، اس دوران چوکی سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا ۔

، دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل زمین بوس ہوگئی ، اور وہاں کھڑی بکتر بند گاڑی بھی تباہ ہو گئی ہے۔

دھماکے کے باعث نزدیکی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب بنوں کے تینوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں پولیس کی جانب سے ناکہ بندیاں سخت کردی گئی ہیں جبکہ عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کیلئے گھروں سے نکل آئے ہیں۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے،پولیس کے مطابق ابتک دس ڈیڈ باڈیز اور تین زخمی برآمد کئے گئے ہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واقعہ میں مقامی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پولیس سٹیشن سے ٹکرانے کی کوشش کی جس کو ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے فائر کر کے اڑا دیا۔ دھماکےسے مقامی ابادی کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی شروع کر دی۔

سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، جدید یونیورسٹی اور انفراسٹرکچر منصوبے شروع
عمران خان سے ملاقات تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی اور عالمی سطح پر کارکردگی قابل فخر ہے، مشیر کھیل
ایف آئی اے پشاور ،کاروائی مین بیرونی ملک ملازمت کے نام لاکھوں روپے بٹورنے والا ایجنٹ گرفتار
خیبرپختونخوا کا بجٹ اسٹریٹیجی پیپر جاری، صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کی تجویز
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

اسلام آباد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 13سے زائد زخمی ہوگئے
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ
پشاور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، تیس ہزار سے زائد طلباء فیل
بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?