• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

نئی قانون سازی، ممبران کو آٹھ اسلحہ لائسنس، تمام ٹول ٹیکسوں سے استثنی، تاحیات سرکاری پاسپورٹ،، خصوصی سکیورٹی، سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت قیام سمیت دیگر سہولیات شامل

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اختیارات، استحقاق اور مراعات سے متعلق نئے قانون کے مسودے میں ارکان صوبائی اسمبلی کے لیے متعدد نئی مراعات، قانونی تحفظات اور خصوصی اختیارات شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ خیبرپختونخوا اسمبلی پاورز، امیونٹیز اینڈ پریویلجز ایکٹ 2026 کے تحت ارکان اسمبلی کو آٹھ اسلحہ لائسنس، ٹول ٹیکس سے استثنیٰ، سرکاری پاسپورٹ، خصوصی سکیورٹی، سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام اور گرفتاری سے متعلق خصوصی تحفظ فراہم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

مسودے کے مطابق کسی رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے یا حراست میں لینے سے قبل سپیکر کی اجازت ضروری ہوگی۔ سپیکر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ متعلقہ حکام سے گرفتاری یا حراست سے متعلق رپورٹ طلب کریں اور معاملے کی جانچ پڑتال کرائیں۔ بعض حالات میں زیرحراست رکن کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے رہائی بھی دی جا سکے گی۔

مجوزہ قانون میں ہر رکن اسمبلی کو کم از کم بی کیٹیگری سکیورٹی فراہم کرنے جبکہ خطرات کی صورت میں اے کیٹیگری سکیورٹی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ارکان اسمبلی اور ان کے شریک حیات کو سرکاری پاسپورٹ، اسمبلی شناختی کارڈ اور ملک بھر کے وی آئی پی ایئرپورٹ لاؤنجز استعمال کرنے کی سہولت دینے کی شق بھی شامل ہے۔

مسودے کے مطابق ارکان اسمبلی کو مجموعی طور پر آٹھ غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس دینے کی تجویز رکھی گئی ہے، جن میں چار مفت اور چار فیس کے ساتھ شامل ہوں گے۔ ارکان کو تمام ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس سے استثنیٰ اور سرکٹ ہاؤسز، ریسٹ ہاؤسز اور ڈاک بنگلوں میں مفت قیام کی سہولت دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

قانونی مسودے میں ارکان اسمبلی کو جسٹس آف پیس کے اختیارات دینے، خصوصی ممبر اسمبلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے اور کالے شیشوں والی گاڑیاں رکھنے کی اجازت دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

مجوزہ قانون کے تحت اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اسمبلی یا کمیٹی کسی بھی شخص کو طلب کرنے، دستاویزات اور ریکارڈ طلب کرنے جبکہ عدم تعاون کی صورت میں وارنٹ جاری کرنے کا اختیار رکھ سکے گی۔

مسودے میں میڈیا سے متعلق بھی بعض شقیں شامل کی گئی ہیں۔ اسمبلی کارروائی کی غلط یا گمراہ کن رپورٹنگ، سپیکر کی پابندی کے باوجود کارروائی شائع کرنا اور کمیٹی رپورٹس پیشی سے قبل لیک کرنا استحقاق کی خلاف ورزی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ قانون کے مطابق سپیکر کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی صحافی یا میڈیا نمائندے کا اسمبلی میں داخلہ محدود یا منسوخ کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی استحقاق کی خلاف ورزی کو باقاعدہ جرم قرار دینے کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ ایسے معاملات کی سماعت کے لیے جوڈیشل کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم ان تجاویز پر عملدرآمد قانون کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق، 47زخمی
قومی اسمبلی: وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور
نوشہرہ: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج مریض کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی کوشش، تین سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج
جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا،
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہونے کا امکان

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ
پشاور: 9 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پرخودکش حملہ،13 پولیس اہلکار شہید 5 زخمی
.مولانا محمد ادریس کی شہادت,ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان، تمام اضلاع میں مظاہروں کی کال

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?