• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
علاقائیخیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا: کن اضلاع میں بارش ہوگی؟ پی ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری

admin
Share
SHARE

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے آج رات سے 23 اگست تک مختلف اضلاع میں مزید بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔جغرافیائی نقشے اور معلومات حاصل کرنا

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔اسی طرح میدانی علاقوں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔سرکاری خدمات اور معلومات تک رسائی

محکمے کے مطابق تیز ہواں اور گرج چمک کے باعث کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنانے، دریاں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور ممکنہ اربن فلڈنگ و لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملے اور ضروری سامان تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بارش کے دوران دریاں اور ندی نالوں سے محفوظ فاصلہ رکھنے جبکہ والدین کو بچوں کو ندی نالوں، جوہڑوں اور پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جانے دینے کی ہدایت کی ہے۔

گرج چمک کے دوران شہریوں کو بجلی کے کھلے تاروں اور برقی آلات سے دور رہنے جبکہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی: چار دہائیوں پر محیط ایک داستان کا اختتام؟
سوات: نامعلوم خاتون قتل، لاش کے قریب کمسن بچی ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس
پشاور میں مردارمرغیاں شوارما اور برگر شاپس کو سپلائی ہونے کا انکشاف، دکاندار دھر لیا گیا
جعلی ادویات فروخت پر 7 سال قید 50 لاکھ روپے جرمانہ
ہنگو میں کارروائی، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہلاک
TAGGED:KPrain
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

گلگت بلتستان  اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئےانتخابی میدان سج گیا

جنگ بندی مضبوط ضمانت سے مشروط ہے، پزشکیان/ عراقچی
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن,سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگیاں، نیب نے تین ٹھیکہ داروں کو طلب کرلیا
ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست: پشاور ہائیکورٹ نے نئی ریگولیٹری اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?