الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات موخر کرتے ہوئے اب تک ہونے والے تمام اقدامات تاحکم ثانی معطل کر دیئے، سوائے ان اضلاع کے جہاں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا تھا، وہاں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس سلسلسے میں متعدد اقدامات شروع کر رکھے تھے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس زیرصدارت چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کے منعقد ہوا، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ حکم نامہ زیر بحث لایا گیا،
اجلاس مِں مذکورہ حکم نامے کی شق نمبر دو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا تھا، اور اس کا اطلاق پچھلے آرڈر کے تحت مخصوص اضلاع کے علاوہ دیگر تمام اضلاع پر بھی کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 140 اے صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے، جبکہ اس آرتیکل کی زیلی شق (2) کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد الکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کمیشن نے مذکورہ بالا آرٹیکل 140 اے کی باقی اضلاع میں بھی معطلی کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے جاری انتخابی عمل پر ممکنہ اثرات کا تفسیلی جائزہ لیا ، اور فیصلہ کیا کہ مذکورہ حکم نامے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات موخر کرتے ہوئے اس سلسلے میں اب تک ہونے والے تمام اقدامات تاحکم ثانی معطل کر دیئے گئے، اور فیصلہ ہوا کہ لہِذا ان انتخابات کے انقعاد کے سلسلے میں اب تک کئے گئے تمام اقدامات کو جز وقتی طور پر روک دیا جائے۔