خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے
سابق وزیراعلی سہیل آفریدی اور پارٹی رہنمائوں کی جانب سے ماضی میں سخت احتجاج اور گورنر ہائوس کے گھیرا جیسے اعلانات کئے گئے تھے تاہم 11اکتوبر کے بعد پارٹی کی عملی سیاسی سرگرمیوں اور عدالتی حکمت عملی میں فرق نمایاں دکھائی دیتا ہے
پی ٹی آئی نے گورنر راج کو عدالت میں چیلنج کیا ہے لیکن صوبے میں اس نوعیت کی بڑی عوامی تحریک سامنے نہیں آسکی جس کا پہلے اعلان کیا جاتا رہا تھا
دوسری جانب پارٹی کے بعض منتخب نمائندوں کی گرفتاری اور سابق وزیراعلی کی قانونی حیثیت سے متعلق تنازع نے بھی تنظیمی صورتحال کو پیچیدہ بنایا ہے سیاسی اعتبار سے پی ٹی آئی کے سامنے دو راستے ہیں ایک طرف عدالتوں کے ذریعے گورنر راج اور انتظامی اقدامات کو چیلنج کرنا ہے جبکہ دوسری جانب عوامی رابطہ مہم اور احتجاجی سیاست کے ذریعے سیاسی دبائو بڑھانا ہے
موجودہ صورتحال میں اصل امتحان پارٹی کی صوبائی تنظیم، منتخب نمائندوں اور مرکزی قیادت کے درمیان مئوثر رابطہ برقرار رکھنا ہوگا۔