خیبر پختونخوا میں سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی خستہ حالی اور بنیادی سہولیات کی کمی کے بارے میں جاری رپورٹ کے مطابق محکمہ ابتدائی تعلیم نے صوبے کے 17ہزار 353سکولوں کو تعمیر نو جبکہ 18ہزار 476تعلیمی اداروں کو مرمت کی کی نشاندہی کردی ہے
اعدادوشمار کے مطابق صوبے کے 4ہزار 260سکولوں میں بنیادی سہولیات، مناسب کلاس رومز اور ضروری انفراسٹرکچر کی کمی ہے حکام کے مطابق سکولوں کی تعمیر، بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 131ترقیاتی منصوبے تجویز کئے گئے ہیں جن پر مجموعی طور پر 271ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے
ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تقریبا 9سال کا عرصہ درکار ہوگااس کا مطلب ہے کہ اگر تمام منصوبوں پر مقررہ رفتار سے کام کیا جائے تب بھی صوبے کے تعلیمی انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی ایک طویل مدتی عمل ہوگا
دوسری جانب 2005کے زلزلے سے متاثر ہونے والے بعض سکولوں کی تعمیر نو تاحال مکمل نہیں ہو سکی جبکہ سیلاب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی بھی کئی علاقوں میں زیر التوا ہے۔