• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی اجلاس میں لانگ مارچ کی ناکامی پر اختلافات، سہیل آفریدی پر سوالات اٹھ گئے

admin
Share
SHARE

 پاکستان تحریک انصاف کی کور اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی ناکامی، قیادت کے درمیان رابطوں کے فقدان اور پیشگی منصوبہ بندی نہ ہونے کے معاملے پر سخت تحفظات سامنے آئے، جبکہ متعدد رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے۔
اجلاس کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ کے لیے کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور اہم فیصلوں سے متعلق قیادت کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔
اجلاس میں سلمان اکرم راجہ سے منسوب مؤقف کے مطابق جب بھی سہیل آفریدی سے لانگ مارچ کے منصوبے کے بارے میں پوچھا جاتا تو وہ تفصیلات فراہم نہیں کرتے تھے۔
دیگر رہنماؤں نے بھی شکایت کی کہ لکی مروت سے مردان تک لانگ مارچ کی حکمت عملی سے انہیں بے خبر رکھا گیا۔
اجلاس میں لانگ مارچ کی ناکامی کی ذمہ داری کے معاملے پر بھی بحث ہوئی اور متعدد شرکا نے سہیل آفریدی کی منصوبہ بندی پر اعتراضات اٹھائے۔
دوسری جانب اجلاس میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔ تاہم پارٹی موقف کے مطابق محمود خان اچکزئی بانی چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ ہیں، اس لیے انہیں اس عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی اور اس مقصد کے لیے بیرسٹر محمد علی سیف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بعض رہنماؤں نے تجویز دی کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کی ذمہ داری بیرسٹر سیف کو سونپی جائے۔
اجلاس میں سامنے آنے والے اختلافات سے لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد پارٹی کے اندر حکمت عملی، رابطہ کاری اور آئندہ سیاسی فیصلوں سے متعلق جاری بحث کی نشاندہی ہوتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ،مزید 7افراد جاں بحق
مردان میں اراضی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل، دو خواتین سمیت تین افراد قتل
پشاور میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے، مردان اور صوابی میں بند
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کو ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت
اربوں روپے کرپشن کیس: سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا
TAGGED:longmarchptisohail afridi
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور:سکول کی عمارت منہدم ہونے کی رپورٹ سی سی پی او کو ارسال

پی ٹی آئی ، ایم این اے زبیر خان وزیر ڈی آئی خان سے اغوا
سالانہ ترقیاتی پروگرام ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا، سہیل آفریدی
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک
ضلع کرم کے وسطی علاقے ٹنڈوری میں میں کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،8زخمی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?