• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنوں کی حمایت کا اعلان

admin
Share
SHARE

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جاری دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کو انصاف کے لیے ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے گی اور مہنگائی کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق حافظ نعیم الرحمان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی پریس کانفرنس کو خوش آئند سمجھتا ہوں اور ہم نے ہمیشہ سے ان کے احتجاج کا ساتھ دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پیٹرولیم لیوی ختم کرنے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے نکلے ہوئے ہیں اور ہم ان کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے اقدامات کریں جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے انصاف کے لیے ہونے والے لانگ مارچ میں ہمارا ساتھ دیں اور باضابطہ طور پر ان کو دعوت دوں گا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر دھرنوں کا 29واں روز ہے، لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی، ہری پور اور سوات سمیت 35 سے زائد مقامات پر دھرنے اور احتجاجی کیمپ جاری ہیں، جبکہ 20 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں جتنی تاخیر کرے گی، دھرنے اتنے ہی بڑھتے جائیں گے، عوام کو ریلیف دلوانے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی، لانگ مارچ کے ساتھ دھرنے بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی جانب سے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کی اسکیم کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے پر مجبور ہوئی ہے۔

جماعت اسلامی کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی، ہری پور اور سوات کے علاوہ سکھر، چترال اور تیمرگرہ سمیت ملک بھر میں 35 سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے اور کیمپ جاری ہیں۔

عوام پر نیا بوجھ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے
لوچستان: آپریشن شعبان کامیابی سے جاری، مزید 4 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 83 ہوگئی
سال 2024کے عام انتخابات پر 33 ارب 48 کروڑ روپے خرچ ہوئے، رپورٹ جاری
جنگ بندی خلاف ورزیاں امن کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں: شہباز شریف
خیبرپختونخوا میں عملاً کوئی حکومت نہیں، بھتہ نہ دینے پر بیٹوں اور بھتیجوں پر حملے ہوئے، مولانا فضل الرحمان
TAGGED:gohar ali khanpti
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
کھیل

ہنڈرڈ لیگ میں عثمان طارق بھی بڑی قیمت پر فروخت

دیر بالا: شلتلو پولیس چوکی پر حملے اور واڑی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کی اطلاعات
مذاکرات سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے،صدر ، وزیراعظم
پشاور: چوک یادگار میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد
وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی تصدیق سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?