• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا 27 ستمبر کو آسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

irshad
Share
SHARE

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مارچ کے دو بنیادی مطالبات ہیں، پہلا یہ کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے مقدمات فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسرا یہ کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ان کے وکلاء، ڈاکٹروں، اہل خانہ اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ ہمارا کوئی مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف ملا تو عمران خان تیس منٹ میں رہا ہو سکتے ہیں، لیکن اگر انصاف نہ ملا تو 27 ستمبر کو قوم اسلام آباد کا رخ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے، بھیک نہیں چاہیے، آپ کو انصاف دینا پڑے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب عمران خان واپس آئیں گے تو ملک میں امن بھی آئے گا، ترقی بھی آئے گی اور خوشحالی بھی آئے گی۔وزیراعلیٰ نے جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے آنے والے عوام کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اغوا کے تین سال مکمل ہو چکے ہیں۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عوام عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر نکلے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان آج بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ انہوں نے جلسے کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے عمران خان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ہے اور میں آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کی شدید گرمی میں اس عوامی اجتماع کو دیکھ کر سوچیں کہ عمران خان گزشتہ تین برس سے جیل میں یہ تمام سختیاں کس طرح برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آسائشوں کی زندگی گزار سکتے تھے مگر انہوں نے پاکستان کی خاطر قید کی صعوبتیں قبول کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کبھی بیرونی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ جب عمران خان کی بہنیں ملاقات کے لیے جاتی ہیں تو ان پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے عمران خان کا پورا خاندان ہمارے لیے تکلیفیں برداشت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مسلسل قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ عمران خان کو اندرونی غداروں نے بیرونی سازش کے تحت اس لیے اقتدار سے ہٹایا کیونکہ انہوں نے غلامی کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود عمران خان کے دور میں ملکی شرح نمو 6.1 فیصد رہی، جبکہ آج تمام دعووں کے باوجود ملکی شرح نمو تقریباً 3 فیصد ہے۔ 9 اپریل 2022 کو ریجیم چینج کے بعد ملک پر چوروں اور لٹیروں کو مسلط کیے جانے سے پاکستان ترقی کے بجائے تنزلی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ آئی ایم ایف نے رپورٹ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی مگر پوچھنے والا کوئی نہیں۔ جس رہنما نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی، آج وہی جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اندرونی غداروں اور بیرونی سازش کے نتیجے میں ہونے والی ریجیم چینج کے بعد دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کیا گیا، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا ایک بار پھر بدامنی اور خونریزی کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج پشتون، بلوچ، کشمیری اور پنجابی سب ظلم اور بدامنی کا شکار ہیں۔ موجودہ نظام کو فسطائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خونی درندے بن چکے ہیں اور عوام کی جان و مال کی کوئی پروا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان کبھی جیٹ طیاروں اور کبھی ڈرون حملوں سے شہید ہو رہے ہیں، جبکہ عمران خان کے دور، 2018 سے 2022 تک، ملک میں امن قائم تھا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان جیل میں اس انتظار میں ہیں کہ ان کی قوم ان کا مقدمہ لڑے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط قبضہ مافیا بند کمروں میں فیصلے کر رہا ہے اور بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لیے اجرتی قاتل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ایران، افغانستان اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند خاندان مسلسل پاکستان کو کھا رہے ہیں اور اب ان کے خلاف نکلنے کا وقت آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان ججوں کی آواز بننا ہے جو انصاف نہیں کر پا رہے، اس میڈیا کا بازو بننا ہے جو سچ نہیں دکھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے، صحافی اور ججز آج عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ادارے مفلوج ہوں اور عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو عوام کے پاس آخر کون سا راستہ بچتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب ہمیں اپنا مقدمہ سڑکوں پر لڑنا ہے، ظلم اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور محمد بن قاسم اور طارق بن زیاد کا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ آپ کو کاکروچ کہتے ہیں مگر میں آپ کو علامہ اقبال کا شاہین کہتا ہوں، ہمیں انصاف خود لینا ہے۔انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ گولیوں، ٹینکوں اور راکٹوں سے ڈرتے ہیں؟ اگر نہیں تو میں آپ کی قیادت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انہی کرپٹ خاندانوں کی نئی نسل کو ملک پر مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، لیکن ہم موروثی سیاست اور خاندانوں کی حکمرانی قبول نہیں کریں گے۔

<><><><><><>

حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان
صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
پیٹرول 74، ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم کا بڑا اعلان
پی ایس ایل 11 فائنل، شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32.12روپے کمی،نئی قیمت 385.54روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 353.43روپے ہوگئی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز امریکی تحویل میں

مہنگے پیٹرول کے خلاف جماعت اسلامی کا 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،5 افراد شہید،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی
ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے
پشاور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیس واپس لے لیا، وکیل کا لائسنس بحال

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?