• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

مہنگے پیٹرول کے خلاف جماعت اسلامی کا 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

irshad
Share
SHARE

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کرنے پر 10 جولائی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماضی میں بھی احتجاج کے نتیجے میں حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنا پڑی، اب عوام کو ریلیف دلانے کے لیے دوبارہ سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کسی صورت 225 روپے فی لیٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت پیٹرول پر لیوی سمیت 118 روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایل پی جی کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عوام پر اضافی بوجھ ہے اور اسے فوری ختم کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیوی کا مقصد ریفائنریز کی بہتری تھا، لیکن اربوں روپے جمع ہونے کے باوجود ریفائنریز میں مطلوبہ بہتری نہیں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لیوی کا بوجھ غریب، مزدور، طالبعلم اور موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں پر پڑ رہا ہے، جبکہ بڑے جاگیرداروں اور بااثر طبقات سے مناسب ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔

جماعت اسلامی کے سربراہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے واضح معاشی حکمت عملی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تیل اور معدنی ذخائر کی تلاش میں ناکام رہی ہے، جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران سے تجارت بڑھانے اور گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری کام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے حصے کا کام مکمل کر چکا ہے اور اس منصوبے سے توانائی کے مسائل میں مدد مل سکتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر بھی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ادارے میں سالانہ اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے، جس کا بوجھ عوام پر منتقل ہو رہا ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی مختلف اسکیموں پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملک صرف اسکیموں سے نہیں بلکہ مؤثر پالیسیوں سے چلتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مطابق 10 جولائی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی سفارتکاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا جاری ہے، دفتر خارجہ
وزیراعلیٰ سے عبدالغنی آفریدی کی ملاقات،حلقہ پی کے 71 کے مسائل پر تفصیلی گفتگواور اختیارات کے تحفظ کی یقین دہانی
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،26افراد جاں بحق،ایمرجنسی نافذ
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، نیول چیف
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

مولانا محمد ادریس کی شہادت بڑا سانحہ “صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا, ایمل ولی خان ”

متنی بائی پاس کے قریب روڈ ٹریفک حادثے میں 9 افراد زخمی ہو گئے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ٹانک میں پولیس بکتر بند گاڑی پر دھماکے کا نوٹس، آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
قومی مفاد پر سیاست قربان، عمران خان کی ہدایت پر احتجاج ملتوی
امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ اور کشیدگی عروج پر، اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا دور شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?