• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

irshad
Share
SHARE

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا 2170 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کرتے ہوئے سرکاری ملازمین، کسانوں، طلبہ، نوجوانوں اور عام شہریوں کے لیے متعدد فلاحی اقدامات کا اعلان کیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2022 اور 2025 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کنونس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے اور سپیشل الاؤنس کو 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

تعلیم کے شعبے کے لیے 468 ارب 37 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے 419 ارب 73 کروڑ روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ صحت کے شعبے کا بجٹ بھی بڑھا کر 334 ارب 87 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال اس مد میں 275 ارب 79 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

ڈیجیٹل ترقی کے منصوبوں کے تحت پشاور میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح صوبے میں جدید سائبر سکیورٹی آپریشن سنٹر کے قیام کے لیے 90 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کسانوں کی معاونت کے لیے ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کی مد میں 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے بھی 2 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت تقریباً 30 ہزار شہریوں کو فی کس 5 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔

ماحولیاتی تحفظ اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی خریداری پر اڑھائی ارب روپے کی بلاسود سبسڈی سکیم بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 12 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ضلع مردان میں سرخاوئی ڈیم منصوبے کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ میں عوامی ریلیف کے ایک اور اہم اقدام کے طور پر 5 مرلے تک رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنا دینے کی تجویز شامل کی گئی ہے، جس سے صوبے کے تقریباً دو لاکھ گھرانوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کا مقصد عوامی فلاح، معاشی استحکام، روزگار کے مواقع میں اضافہ، تعلیم و صحت کی بہتری اور صوبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف رٹ، ہائیکورٹ نے پاور پرچیز ایجنسی سے جواب طلب کر لی، تمام آئی پی پیز کو نوٹس جاری
دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمان کا عالمی قیادت کو پیغام
پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست خارج
زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتویں سینٹ اجلاس میں 445.99ملین روپے سے زائد کا بجٹ منظور
محرم سیکیورٹی پلان تیار، خیبرپختونخوا میں 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34کان کن جاں بحق

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا
سرحدی کشیدگی پر پاکستان کا واضح پیغام، جنگ بندی کی تردید
سرحد چیمبر کا پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ، 11.5 فیصد شرح سود مسترد
کبل سانحہ: پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کی شہادت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?