• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

admin
Share
SHARE

 

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہنگو کے ابوبکر صدیق چوک میں سٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے 27 اگست کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

انہون نے عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور الزام عائد کیا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق تین ججز کے فیصلے کو حکومت اور انتظامیہ نے نظر انداز کرکے عدلیہ کی توہین کی ہے۔

ان کے مطابق عدالتوں نے عمران خان کے علاج کے لیے دو دن کا وقت دیا تھا، تاہم فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ملک کے ان ٹچیبل افراد نے ثابت کیا ہے کہ وہ آئین اور قانون سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف عدالت، ایف آئی اے یا کسی دوسرے ادارے کی جانب سے حکم جاری ہو تو فوری عملدرآمد ہوجاتا ہے، لیکن طاقتور افراد کے معاملے میں عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کیا جاتا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتا۔ اگر عدالتیں طاقتور افراد کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لاسکتیں تو پھر کمزور اور مظلوم افراد کو سزا دینے کا بھی کوئی جواز نہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی کی جو جدوجہد شروع کی ہے، اس کا مقصد کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون کا نفاذ ہے۔

انہوں نے عدلیہ سے سوال کیا کہ موجودہ حالات میں ملک کو کس سمت لے جایا جا رہا ہے، ان کے مطابق کسان پریشان ہے جبکہ صنعتکار اپنا سرمایہ ملک سے باہر منتقل کر رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر طاقتور لوگوں کو تحفظ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو وہ اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی خواتین کے خلاف مبینہ ظلم و جبر کا بھی ذکر کیا اور عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ 27 اگست کو اسلام آباد لانگ مارچ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ 20 لاکھ نہیں بلکہ 40 لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جانے کا ہدف ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ہنگو پہنچے، جہاں کارکنوں اور مقامی رہنماں نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ شفیع جان اور مینا خان آفریدی بھی موجود تھے، وزیراعلی نے سٹریٹ موومنٹ کے دوران ہنگو بازار کا دورہ بھی کیا۔

باجوڑ: امن کے قیام کیلئے حکومت اور قبائلی قیادت ایک پیج پر، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان
سابق ڈپٹی سپیکر کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
TAGGED:cmKPsohail afridi
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

بند گلی میں دھکیلا جائے تو احتجاج ہمارا حق ہے،سہیل آفریدی

حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان
وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، نیول چیف
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?