• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

تنخواہوں میں7فیصد، پنشن میں3.5فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا گیا‘؛ وزیر خزانہ پنجاب بجٹ پیش کر رہے ہیں

irshad
Share
SHARE

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک، نعت رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھیں۔

بجٹ اجلاس کے آغاز سے ہی اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں داخل ہوتے ہی "شرم کرو، حیا کرو، خان کو رہا کرو” کے نعرے لگائے اور عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی احتجاج میں مزید شدت آگئی اور اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نشست کے سامنے جمع ہوگئے۔

اپوزیشن نے "جعلی بجٹ نامنظور، نامنظور” کے نعرے بھی لگائے۔ حکومت کی جانب سے پیپر لیس اجلاس کے انعقاد کے باوجود اپوزیشن ارکان کاغذات ساتھ لائے تھے اور احتجاجاً انہیں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیا، جس سے اجلاس کا ماحول خاصا ہنگامہ خیز رہا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 35واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مالیاتی اہداف، ترقیاتی منصوبوں، محصولات اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سے متعلق تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ اسی طرح پہلی مرتبہ بورڈ آف ریونیو کے محصولات کے اہداف میں 25 فیصد جبکہ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے اہداف میں 77 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ مجموعی طور پر پنجاب کے اپنے ریونیو اہداف میں 42.7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے حوالے سے ایک خصوصی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے سے کم کر کے 752 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں ترقیاتی بجٹ 1240 ارب روپے منظور کیا گیا تھا، جبکہ رواں سال ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف 752 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ میں 488 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 5755 ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ تھے جبکہ رواں سال ان کی تعداد کم ہو کر 3560 رہ گئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 1662 نئے منصوبے شامل کیے گئے تھے جبکہ رواں سال صرف 420 نئے منصوبوں کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ اجلاس کے دوران شدید احتجاج اور سیاسی کشیدگی کے باوجود پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے مالیاتی اہداف اور ترقیاتی ترجیحات پر مشتمل بجٹ ایوان میں پیش کر دیا۔

پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن،آئل ریفائنری کی قیام پر بڑی پیش رفت
ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی، پیٹرول 12 روپے فی لیٹرسستا کرنا کا اعلان
پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی،وفاقی حکومت
گلگت بلتستان انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس کیس: پشاور ہائیکورٹ نے مزید دستاویزات طلب کرلیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر

قومی اسمبلی: وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور
ٹانک، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وقاص عالم خٹک کی سرکاری گاڑی برآمد
 *خیبرپختونخوا میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر ورچوئل سکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف* 
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 13سے زائد زخمی ہوگئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?