• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

چارسدہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، چارسدہ نوشہرہ روڈ بند

irshad
Share
SHARE

چارسدہ میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، چارسدہ کے علاقے بختیار آباد اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے چارسدہ نوشہرہ روڈ کو پولیس لائنز کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے “ظالمانہ لوڈشیڈنگ نامنظور” کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بجلی کی بندش نہ صرف گھریلو معمولات بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ ان کے مطابق گرمی کے بڑھتے ہوئے موسم میں طویل لوڈشیڈنگ نے صورتحال کو مزید ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل رہی جبکہ بعض مقامات پر پولیس کی نفری بھی موجود رہی تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔ تاہم مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے رہے اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

مقامی عوام نے حکومت اور پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

رات کی تاریکی میں عمران خان کی خفیہ ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں پر پابندی بدترین فسطائیت ہے،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان
پولیس کا چارسدہ میں مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 7 اہم افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی
کے پی اسمبلی میں اپوزیشن متحد، عبوری بجٹ کے خلاف سخت موقف اختیار
خیبرپختونخوا: کہاں تیز بارش کہاں ژالہ باری، محکمہ موسمیات آگاہ کر دیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

.مولانا محمد ادریس کی شہادت,ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان، تمام اضلاع میں مظاہروں کی کال

شاہراہِ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار گاڑی حادثے کا شکار، 6افراد جاں بحق
 شیخ الحدیث، سابق ایم پی اے، رکن مرکزی مجلس شوریٰ جے یو آئی مولانا ادریس نے اسلام اور پاکستان کے دفاع کی قیمت چکائی ہے، مولانا فضل الرحمان
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دے دی
کور کمانڈر کانفرنس میں سعودی عرب کی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت، حملے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?