• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس

irshad
Share
SHARE

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال2026-27کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ آبنوشی، آبپاشی اور مواصلات و تعمیرات کے تحت نئے سال کے ترقیاتی پروگرام کے لیے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں موجودہ واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن اسکیموں کی بحالی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کو شامل کیا جائے اور بجٹ سے قبل تمام متعلقہ منصوبوں کے پی سی ون کی تیاری یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ اریگیشن انفراسٹرکچر کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے نئے ترقیاتی پروگرام میں باقاعدہ اسکیم شامل کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا فلڈ ریزیلینس پروگرام کا تفصیلی خاکہ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے صنم ڈیم، چشمہ اکوڑہ خیل ڈیم اور ساروزئی ڈیم پر باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعدد نئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے مجوزہ اسکیموں سے بھی اصولی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر سیلاب سے بچاو¿ اور آبپاشی دونوں مقاصد کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کے موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی و مرمت کے لیے نئے ترقیاتی پروگرام میں اسکیم شامل کی جائے گی جبکہ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وفاقی حکومت کو ایک جامع مراسلہ بھیجا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی آر بی سی منصوبہ لاکھوں ایکڑ زمین کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لیے نئے پی ایس ڈی پی میں وفاقی حکومت کی جانب سے مناسب فنڈز مختص کیے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ریجنز میں اریگیشن کے موجودہ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر فعال بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اسی طرح محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سیلاب سے متاثرہ روڈ نیٹ ورک کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے باقاعدہ اسکیم تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں باجوڑ کو سوات موٹروے اور دیر موٹروے سے منسلک کرنے کے لیے نئے ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کی اسکیمیں ہزارہ پیکج میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ضم اضلاع میں فلڈ پروٹیکشن ورکس، اریگیشن چینلز، چک ڈیمز اور واٹر اسٹوریج ریزروائرز کی تعمیر کے منصوبوں سے اصولی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ضم اضلاع میں فلڈ پروٹیکشن ورکس نہایت ضروری ہیں اور ان منصوبوں کو نئے ترقیاتی پروگرام میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ وہ تمام منصوبے جن سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے انہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئے اے ڈی پی میں ہر ریجن کے لیے ایک نمایاں میگا پراجیکٹ بطور بنچ مارک شامل کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

َِ<><><><><><>

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف، سی کلاس بس اڈوں کی فیس ایک ماہ کے لیے معاف
خیبرپختونخوا میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم
بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،5 افراد شہید،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی
صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

، کوہستان مالیاتی سکینڈل،ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو منجمند اثاثے تحویل میں لینے کا حکم

ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی، پیٹرول 12 روپے فی لیٹرسستا کرنا کا اعلان
پیٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ کےپی کا عوام کے لیے بڑا اعلان
محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار
 *خیبرپختونخوا میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر ورچوئل سکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف* 

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?