• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف رٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا

admin
Share
SHARE

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف دائر رٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے اور دنیا میں جو حالات ہےاس کا خیال رکھیں پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے پہلے بھی فیصلہ جاری کیا ہے اگر ضروری ہوا تو صوبائی حکومت سے ہم کسی زمہ داری افسر کو طلب کریں گے ۔رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس انعام اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پر درخواست گزار جاوید نسیم کے وکیل انوار الحق اور ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے 9 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ میں عوامی اجتماع کا اعلان کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر لیاقت باغ جلسے کی این او سی نہیں دی گئی تو پھر بھی لوگ جہاں ہونگے وہاں پر احتجاج کریں گے ۔انہوں نے بتایاکہ سیاسی اجتماعات میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے کارکنان کے لئے گاڑیاں سرکاری پیسوں پر بک ہوتی ہیں جبکہ ہر منتخب ممبر کو 5 سو کارکنان ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ان سیاسی اجتماعات میں سرکاری وسائل ستعمال کئے جاتے ہیں جو کہ غیرائینی اور غیرقانونی ہے۔انوار الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان جلسوں کی وجہ سے سڑکیں بھی بند ہوتی ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مریض بھی ایمبولینسز میں خوار ہوتے ہیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے پہلے بھی فیصلہ جاری کیا ہے، اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے، اور دنیا میں جو حالات ہے، اس کا خیال رکھیں۔ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے عدالت کوبتایا کہ اس عدالت نے پہلے بھی فیصلہ دیا ہم نے اس پر عمل درآمد کیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ کیسے عمل درآمد کیا ہے اسلام آباد میں کل رات سے احتجاج کی تیاری ہورہی ہے،صوبائی وزراء اور متوقع وزراء کے پی ہاؤس میں سرکاری خرچ پر ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہیں۔اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کو شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل صاحب بتا دیں کہ اگر عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد ہوا ہے تو پھر کیسے یہ سرکاری وسائل کا استعمال ہورہا ہے لہذا عدالت اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کریں اور کسی کو سیاسی مقاصد کے لئے سرکاری وسائل استعمال کی اجازت نہ دیں۔ جس پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو صوبائی حکومت سے ہم کسی زمہ داری افسر کو طلب کرے گے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پشاور ہائی کورٹ نے 24 سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں
صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق، 117افراد زخمی ہوئے،رپورٹ جاری
باڑہ سیاسی اتحاد کا 12 مئی کو پشاور میں “امن پاسون” کا اعلان
نوشہرہ: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج مریض کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی کوشش، تین سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار

گرم یا ٹھنڈا پانی: کون سا آپ کی صحت کے لیے مفید ہے؟
پنجاب کا 5 ہزار 131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ
مردان میں اراضی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل، دو خواتین سمیت تین افراد قتل
سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?