• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور: میٹرک امتحانات میں بائیولوجی کے ایم سی کیوز لیک، عملہ معطل، تحقیقات کا آغاز

admin
Share
SHARE

پشاور میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران جماعت دہم کے بائیولوجی پرچے کے ایم سی کیوز لیک ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم حرکت میں آ گئے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے اچانک دورہ کرتے ہوئے سید آفاق شہید کینٹ نمبر 3 سکول کے امتحانی مرکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر امتحانی ڈیوٹی میں غفلت اور نگرانی کے ناقص انتظامات سامنے آنے پر انہوں نے فوری طور پر پورے امتحانی عملے کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ امتحانی عمل میں شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت یا بدانتظامی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بعد ازاں وزیر تعلیم نے پشاور بورڈ کے دفتر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے شکایات سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ شکایات کے اندراج اور ان کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اور فعال نظام بنایا جائے تاکہ طلبہ اور والدین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ایم سی کیوز لیک ہونے کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ امتحانی مراکز کی نگرانی مزید سخت کرنے، عملے کی جوابدہی بڑھانے اور نقل و بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات نہ صرف امتحانی نظام کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں بلکہ محنتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی کا سبب بھی بنتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت اور مثالی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔

خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی، آندھی اور طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس
جماعت اسلامی کا پری بجٹ وائٹ پیپر جاری، پشاور کے لیے 650 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا مطالبہ
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 3 شدید زخمی
خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری ، پاک افغان شاہراہ پر سیلابی صورتحال، ایک بچہ جاں بحق
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان پہلی بار براہِ راست مذاکرات شروع

اربوں روپے کرپشن کیس: سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
.مولانا محمد ادریس کی شہادت,ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان، تمام اضلاع میں مظاہروں کی کال
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ اور ہر زخمی کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?