• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور میں معروف یورولوجسٹ ڈاکٹر آصف ملک پر فائرنگ، مالی تنازعہ کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

admin
Share
SHARE

پشاور میں سینئر ڈاکٹر اور معروف یورولوجسٹ ڈاکٹر آصف ملک پر قاتلانہ حملے کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو مالی تنازع کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کیس کو ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم سلطان رضا جان اور اس کے ڈرائیور شفقت حسین کو ضلع کوہاٹ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

سی سی پی او کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر آصف ملک کے ساتھ مالی تنازع کی بنا پر ان پر حملہ کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 31 مارچ کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت ڈاکٹر آصف ملک پر فائرنگ کی جب وہ یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقے میں اپنے کلینک سے گھر واپس جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کا مقدمہ ٹاؤن تھانے میں ڈاکٹر آصف کے بیٹے یوسف ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف ملک کا تعلق ایک معروف خاندان سے ہے، وہ سابق آئی جی پولیس ملک نوید اور شہید پولیس افسر ملک سعد کے بھائی ہیں، جبکہ ان کے ایک اور بھائی ملک اسد بھی گزشتہ سال نامعلوم افراد کی فائرنگ میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان
لکی مروت: پولیس موبائل پر دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی
خیبر پختو نخوا میں زائد کرایہ وصول کرنے والی سی این جی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ، بھاری جرمانے اور روٹ پرمٹ معطل ہوگا
مولانا محمد ادریس کی شہادت بڑا سانحہ “صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا, ایمل ولی خان ”
ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم مزدور ریلیاں، مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کا مطالبہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

امریکہ کی جانب سے پاکستان سمیت 60 ممالک میں جبری مشقت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز: جبری مشقت سے تیار شدہ مصنوعات کی امریکہ آمد روکی جائیں گی

بند گلی میں دھکیلا جائے تو احتجاج ہمارا حق ہے،سہیل آفریدی
توانائی بچت، دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی تجویز زیر غور
ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے
پی ٹی آئی کے اندر سے وزیراعلی پر دباو میں اضافہ، کابینہ توسیع موخر

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?