• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت صوبائی سطح پر کرائسز مینجمنٹ پالیسی تشکیل دے گی،سہیل آفریدی

admin
Share
SHARE

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، پاکستان کی تقریبا 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے، موجودہ مہنگائی کا بوجھ غریب، مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس سب برداشت نہیں کر پا رہے، وقتی اور نمائشی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مستقل اور دیرپا پالیسی ناگزیر ہے، عمران خان کے دور میں عالمی وبا کے باوجود معیشت6.1 فیصد شرح سے ترقی کر رہی تھی،کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر مہنگے تیل کے باوجود عوام کو ریلیف دیا گیا، پیٹرول کی قیمت ماضی میں 150 روپے تک محدود رکھی گئی، موجودہ دور میں 450 روپے سے تجاوز کر گء ہے، وزیر اعلی نے کہا کہ مسلط شدہ حکمران عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہے ہیں، ان کے پاس نہ کوئی پالیسی ہے نہ بحران سے نکلنے کا واضح منصوبہ، خیبر پختونخوا حکومت کی موٹر سائیکل سواروں اور کسانوں کے لیے ریلیف پالیسی کو قومی سطح پر سراہا جا رہا ہے، قومی بحران کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت پاکستان کے مفاد میں کردار ادا کر رہی ہے، وفاق کی جانب سے صوبائی فنڈز میں کٹوتی کی کوششوں کا مثر مقابلہ کیا گیا، این ایف سی میں صوبے کا حصہ مکمل طور پر ادا نہیں کیا جا رہا، قبائلی اضلاع کو مالی طور پر مکمل ضم نہ کرنا وفاق کی ناکامی ہے، قبائلی اضلاع کا حق دیگر صوبے استعمال کر رہے ہیں، حالیہ سیلاب اور کلاڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ صوبے نے خود برداشت کیا، ناکام قومی پالیسیوں کے باعث دہشتگردی بڑھی اور عوام کو گھروں سے جبری انخلا پر مجبور کیا گیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی صوبہ اپنے وسائل استعمال کر رہا ہے، وفاق سے امداد نہیں مل رہی، عوامی مینڈیٹ سے آنے والی قیادت ہی عوام کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے، چور دروازوں سے آنے والی قیادت عوامی مسائل سے لاتعلق ہوتی ہے، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، وپیٹرول مہنگا ہونے سے بجلی، مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،وفاقی حکومت کو فوری طور پر واضح اور جامع معاشی پالیسی پیش کرنی چاہیے خیبر پختونخوا حکومت صوبائی سطح پر کرائسز مینجمنٹ پالیسی تشکیل دے گی، مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے مزید ریلیف اقدامات جلد متعارف کرائے جائیں گے صوبائی حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے نہیں دے گی،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
مالاکنڈ بورڈ: پرچہ لیک کی افواہیں بے بنیاد،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ کلیم اللہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا جامع پیکج
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کو ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت
سوات: اے این پی کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، اہل خانہ محفوظ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا

وزیراعظم کی امیر قطر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق
پیٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ کےپی کا عوام کے لیے بڑا اعلان
پاکستان میں فائیو جی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع: آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کے لیے بولی دیں گے
جنگ سے متاثرہ پاکستانی طلبہ کو این ای بی  امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی گئی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?