• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستانخیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟

admin
Share
SHARE

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 4 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ اور پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں، لکی مروت، ہنگو، کوہاٹ، اورکزئی، کرم، خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، ملاکنڈ، مردان، صوابی، اپر و لوئر دیر، شانگلہ، سوات، اپر و لوئر چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کولائی پالس اور اپر و لوئر کوہستان سمیت بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

 

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث دریائے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فلیش فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات، چترال، دیر، بونیر اور شانگلہ سمیت دیگر حساس اضلاع میں فلیش فلڈ کا زیادہ خطرہ ہے، جہاں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

 

صوبائی ادارے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نشیبی اور حساس علاقوں میں الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

 

پی ڈی ایم اے نے دریائے کابل کے کنارے آباد افراد کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ خطرے سے دوچار آبادی کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

 

مزید برآں کسانوں اور مویشی پال حضرات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں، جبکہ نشیبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،26افراد جاں بحق،ایمرجنسی نافذ
بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پرخودکش حملہ،13 پولیس اہلکار شہید 5 زخمی
بلوچستان: این-25 ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار شہید
عسکریت پسندوں کی جانب مارے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر آگرے، 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی  
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا لوئر دیر کا دورہ، دہشت گرد حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
کھیل

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ جاری

پشاور/ ہنگو کے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں درج
پی ایس ایل 11 فائنل، شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات کے دوران پولیو ورکر سمیت6افراد قتل ,تین زخمی
پشاور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیس واپس لے لیا، وکیل کا لائسنس بحال

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?