پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارباب شیر علی نے صوبائی وزرا اور پی ٹی آئی کارکنوں کے مبینہ تعاقب اور گرفتاریوں کے واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی وزیر شکیل خان کے قافلے کا نامعلوم گاڑیوں نے مبینہ طور پر تعاقب کیا، تاہم درخواست کے باوجود واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔
ہمارے اغوا کیے گئے ممبر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان کے بارے میں ابھی تک ایف ائی اے نے رپورٹ درج نہیں کی جبکہ ایک معمولی زخمی کی باقاعدہ رپورٹ درج کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر ارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکیل خان کے مطابق نامعلوم گاڑیوں نے ان کا تعاقب کیا تھا، جبکہ ان کے بقول اسی نوعیت کے ایک دوسرے واقعے میں زخمی افراد کی ایف آئی آر مبینہ طور پر آدھے گھنٹے کے اندر درج کرلی گئی۔