• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

باجوڑ: امن کے قیام کیلئے حکومت اور قبائلی قیادت ایک پیج پر، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

admin
Share
SHARE

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ میں قومی امن جرگہ کے قائدین سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، درپیش چیلنجز اور پائیدار استحکام کے قیام کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن کے قیام کیلئے اپنی کوششوں اور قربانیوں سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے قبائلی مشران کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دانشمندی اور بردباری کے ساتھ حالات کو سنبھالا گیا، وہ نہ صرف قابلِ قدر ہے بلکہ آئندہ کیلئے ایک مثبت مثال بھی ہے۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ امن کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور اس کے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے فلور پر تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے ایک متفقہ اعلامیہ پیش کیا ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسائل کے حل کیلئے طاقت کا استعمال یا آپریشن کوئی دیرپا حل نہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والی جنگوں نے علاقے کے انفراسٹرکچر، سرکاری اداروں اور نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر امن کے قیام کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ ہم مزید کسی بدامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت، عوام اور قبائلی قیادت مل کر ایسے اقدامات کریں گے جن سے علاقے میں مستقل امن اور ترقی کی راہ ہموار ہو۔

وزیراعلیٰ نے اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ نہ صرف امن قائم ہو بلکہ عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بھی بحال ہو سکے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کیلئے ایک ہزار ارب روپے کے خصوصی قبائل پیکج کا اعلان بھی کیا، جس کے تحت صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکج کا مقصد قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرتے ہوئے انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا سپورٹس سہولیات نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ،ٹینڈر جاری
بنوں: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فضائی کارروائیاں اور کلیئرنس جاری
ڈبل شفٹ اسکولوں کے اساتذہ کے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
باڑہ سیاسی اتحاد کا 12 مئی کو پشاور میں “امن پاسون” کا اعلان
عسکریت پسندوں کی جانب مارے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر آگرے، 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی  
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

پی ایس ایل 11 فائنل، شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

ایبٹ آباد: ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود 24 گھنٹوں میں بازیاب، 4 ملزمان گرفتار
متنی بائی پاس کے قریب روڈ ٹریفک حادثے میں 9 افراد زخمی ہو گئے
جعلی ادویات فروخت پر 7 سال قید 50 لاکھ روپے جرمانہ
پیٹرول 74، ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?