• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، نیول چیف

irshad
Share
SHARE

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں جی ڈی پیـ152 اور الائیڈ کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پروقار تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی ایڈمرل نوید اشرف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے، جبکہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے وطن کے دفاع کا حلف اٹھایا۔اپنے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس ایک عظیم روایت کا حصہ بن رہے ہیں، اور انہیں ملک کی خدمت کا ایک سنہری موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے، جس نے گزشتہ برس مئی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، خصوصاً سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ بھی ملکی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور ”معرکہ حق” میں دشمن کی جارحیت کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا۔نیول چیف نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، تاہم پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، جو خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی مکمل حمایت سے پاک افواج دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے نبرد آزما ہیں اور ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔تقریب کے اختتام پر کیڈٹس کی شاندار پریڈ نے شرکاء سے خوب داد سمیٹی، جو ان کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ تھی۔

آبنائے ہرمز سے مزید 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت
مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
حج 2026 فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز — لاکھوں دلوں کی آرزوئیں حجازِ مقدس کی جانب رواں دواں
حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان
ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

معروف مذہبی سکالر اورشیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو 4 دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ، تفتیشی ٹیم
تنخواہوں میں7فیصد، پنشن میں3.5فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا گیا‘؛ وزیر خزانہ پنجاب بجٹ پیش کر رہے ہیں
بندوبستی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 427 ارب 18 کروڑ 27 لاکھ روپے جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 52 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ اور ہر زخمی کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?