• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

دو سال میں 49 کھرب 75 ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ، حکومت پر بڑے سرمایہ داروں کو نوازنے کا الزام

admin
Share
SHARE

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران مختلف شعبوں اور بڑے سرمایہ دار طبقے کو مجموعی طور پر 49 کھرب 75 ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ دوسری جانب محنت کش اور تنخواہ دار طبقہ مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے بوجھ کا شکار ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022ـ23 اور 2023ـ24 کے دوران وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو صرف انکم ٹیکس کی مد میں 10 کھرب 22 ارب روپے کی رعایت دی۔ اس کے علاوہ انہی دو برسوں میں سیلز ٹیکس کی مد میں 2757 ارب روپے کا استثنیٰ بڑے سرمایہ داروں اور مخصوص شعبوں کو دیا گیا۔دستاویزات کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں بھی دو مالی سالوں کے دوران 1195 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، جس سے درآمدی شعبے اور بڑے کاروباری گروپوں کو فائدہ پہنچا۔توانائی اور کان کنی کے شعبے کو دو سالوں میں 103 ارب 47 کروڑ روپے کا ٹیکس استثنیٰ دیا گیا، جبکہ ہاؤسنگ اور پبلک ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو 43 کروڑ 28 لاکھ روپے کی رعایت فراہم کی گئی۔تعلیمی شعبے کو دو مالی سالوں میں 17 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو 5 ارب 86 کروڑ روپے کا استثنیٰ دیا گیا۔ اسی طرح صحت اور فارماسیوٹیکل شعبے کو 3 ارب 49 کروڑ روپے کی ٹیکس رعایت دی گئی۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق کھادوں اور زرعی شعبے کو سیلز ٹیکس کی مد میں 457 ارب 92 کروڑ روپے کا استثنیٰ فراہم کیا گیا، جبکہ پاور جنریشن کمپنیوں کو 5 ارب 77 کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس چھوٹ دی گئی۔صحت اور طبی آلات کے شعبے کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے دو سالوں میں 313 ارب 66 کروڑ روپے کا ٹیکس استثنیٰ دیا گیا۔ماہرین کے مطابق ایک طرف حکومت تنخواہ دار، مزدور اور متوسط طبقے پر براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف مختلف شعبوں اور بڑے کاروباری اداروں کو وسیع پیمانے پر ٹیکس رعایتیں دی جا رہی ہیں، جس سے ٹیکس نظام میں عدم توازن مزید بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت
کشیدگی میں کمی کیلئے پاک افغان مزاکرات آج چین میں متوقع
خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟
اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان پہلی بار براہِ راست مذاکرات شروع
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

سالانہ ترقیاتی پروگرام ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا، سہیل آفریدی

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر,خام تیل کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی
معروف مذہبی سکالر اورشیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو 4 دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ، تفتیشی ٹیم
لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) میں سرجری کے لیے استعمال ہونے والی پانچ سی آرم مشینوں میں سے چار خراب ہونے کا انکشاف
سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?