• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور کی احتساب عدالت نے لینڈ مارکیٹنگ کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ میں گرفتار دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی

admin
Share
SHARE

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور کی احتساب عدالت نے لینڈ مارکیٹنگ کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ میں گرفتار دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔احتساب عدالت کے جج محمد حامد مغل نے لینڈ مارکیٹنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی جس میں 16 سو سے زائد افراد سے چار ارب روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار ملزمان عبدالوحید بٹ اور بلال حسن کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا اور دورانِ تحقیقات نیب کے ساتھ تعاون سے بھی گریز کیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ سٹار لینڈ مارکیٹنگ کمپنی کے مالک ملزم بلال حسن نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کی آڑ میں اسلام آباد اور پشاور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی فروخت کا جھانسہ دے کر عوام سے اربوں روپے بٹور ے۔ تحقیقات کے مطابق پشاور، کوہاٹ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے فیلڈ دفاتر سے جمع کی گئی رقم بینک الفلاح اور یو بی ایل کے 13 مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی، جہاں سے ملزم بلال نے تقریباً 10 ارب روپے نکلوائے۔ کیس میں اہم پیش رفت کے طور پر ملزم وحید کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی اہلیہ عطیہ جمیل کمپنی میں مینیجنگ ڈائریکٹر جبکہ وحید خود ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ملزم وحید کے بینک اکاؤنٹس میں بھی 23 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزکشنز پائی گئی ہیں، جبکہ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے لگژری گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ نیب کی جانب سے مرکزی ملزم بلال حسن کے اثاثے پہلے ہی منجمد کیے جا چکے ہیں جبکہ مفرور ملزمہ عطیہ جمیل کی تلاش جاری ہے۔عدالت نے نیب کے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی۔

محرم سیکیورٹی پلان تیار، خیبرپختونخوا میں 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے
عمران خان سے ملاقات تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
قومی مفاد پر سیاست قربان، عمران خان کی ہدایت پر احتجاج ملتوی
صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت: ایرانی وفد پاکستان پہنچ گئی

خیبرپختونخوا کا بجٹ 19 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق، 47زخمی
وزیراعظم کا پیٹرول 80 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?