• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور: صحت و تعلیم اولین ترجیح، اے ڈی پی 2026-27 میں بڑے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

admin
Share
SHARE

پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 کے نئے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بورڈ آف ریونیو، اوقاف، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ترقیاتی پروگرام میں ٹرائیبل میڈیکل کالج، نرسنگ کالجز اور مختلف پرائمری و سیکنڈری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صحت کے شعبے میں ہیلتھ سٹی کے قیام، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز (ایم ٹی آئی) میں نئے بلاکس، بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹرز، جدید میڈیکل کمپلیکسز اور 1000 بیڈز پر مشتمل جنرل ہسپتال کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام پر اتفاق بھی کیا گیا۔

تعلیم کے شعبے میں سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، نئے سکولوں کے قیام اور موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن، بالخصوص ضم اضلاع میں طلبہ کے لیے سکالرشپس اور اساتذہ کے لیے ہاسٹلز کی تعمیر کی تجاویز پیش کی گئیں۔ مزید برآں سرکاری سکولوں میں غیر فعال آئی ٹی لیبز کی بحالی، نئی سائنس لیبز کے قیام اور کمپیوٹر سائنس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو نصاب کا حصہ بنانے پر بھی غور ہوا۔

اجلاس میں لینڈ ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے خستہ حال محافظ خانوں کی بحالی، ضم اضلاع میں اقلیتی برادری کی مالی خودمختاری کے لیے خصوصی اسکیم، اور صوبے کے مختلف سکولوں میں 20 ہزار اضافی کلاس رومز کی تعمیر کو بھی اے ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اس کے علاوہ مدارس کے طلبہ کے لیے مفت کتابوں کی فراہمی، ای اسلامک اکیڈمی کے قیام، علما کی مشاورت سے جدید سائنسز متعارف کرانے، عید گاہوں اور جنازگاہوں کی تعمیر اور ضم اضلاع میں مساجد و مدارس کی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بھی زیر غور آئی۔

وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کے ترجیحی شعبے ہیں اور ان میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا بنیادی مشن ہے۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا کیس، حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت
بنوں کے علاقے برغنتو میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد شہید
نقل مافیا سرگرم، خیبرپختونخوا میں دسویں جماعت کا انگلش پرچہ لیک
ضلع اپر چترال میں 169 ملین روپے کی لاگت سے جوان مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
کے پی اسمبلی میں اپوزیشن متحد، عبوری بجٹ کے خلاف سخت موقف اختیار
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 13سے زائد زخمی ہوگئے

ایران کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال، آبنائے ہرمز پر نئی پابندیوں کا اعلان
عوام پر نیا بوجھ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے
رورنگ بازار میں دھماکہ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 07 شہری شہید، 23 افراد زخمی ہوئے
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام , 4حملہ آور مارے گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?