• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

نیشنل جاب پورٹل پر 1200 آسامیوں کیلئے 15لاکھ درخواستیں

admin
Share
SHARE

 

پشاور(نیوزرپورٹر)نیشنل جاب پورٹل پر سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے امیدواروں کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے مختلف سرکاری اداروں کی 1200 سے زائد آسامیوں کیلئے اب تک 15 لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل جاب پورٹل پر اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد منفرد صارفین وزٹ کرچکے ہیں جبکہ 15 لاکھ 62 ہزار سے زائد امیدواروں نے اپنے اکاونٹس اور سی وی رجسٹر کرائے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پورٹل پر اب تک سرکاری اداروں کی 1200 سے زائد ملازمتوں کے اشتہارات جاری کیے جاچکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 22 ہزار 999 خالی آسامیوں کا ریکارڈ پورٹل کے آرکائیو کا حصہ بن چکا ہے۔

اس وقت 185 سرکاری ادارے اور آجر نیشنل جاب پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، جو اپنی خالی آسامیوں کی تشہیر اور بھرتی کے عمل کیلئے اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے استفادہ کر رہے ہیں۔

نیشنل جاب پورٹل نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل اقدام ہے، جس کا مقصد وفاقی وزارتوں اور سرکاری اداروں میں دستیاب ملازمتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا اور بھرتی کے عمل میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

پورٹل کے ذریعے سرکاری ادارے اپنی خالی آسامیوں کے اشتہارات آن لائن جاری کرتے ہیں جبکہ امیدوار گھر بیٹھے مختلف وزارتوں اور محکموں میں دستیاب ملازمتوں کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، جس سے روایتی کاغذی کارروائی اور دفاتر کے چکروں میں بھی کمی لائی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، نیول چیف
سال 2024کے عام انتخابات پر 33 ارب 48 کروڑ روپے خرچ ہوئے، رپورٹ جاری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
آبنائے ہرمز سے مزید 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت
TAGGED:NJPpakistan
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، ریسرچ سینٹر کے لیے 50 کروڑ مختص

خیبرپختونخوا فنانس بل پیش، نئے ٹیکسوں کے بجائے ریلیف اقدامات؛ کاروبار، گاڑیوں اور خدمات پر ٹیکس شرحیں مقرر
ہنڈرڈ لیگ میں عثمان طارق بھی بڑی قیمت پر فروخت
ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیوٹی سے بھی ہڑتال کا انتباہ
کرم میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، افغان خارجی سمیت 4دہشت گرد ہلاک

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?