• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
بین الاقوامی

قطر، ایل این جی پلانٹ میں دھماکا؛ 13 افراد جاں بحق 66 زخمی؛ پاکستانی بھی شامل

irshad
Share
SHARE

 

عرب میڈیا کے مطابق دھماکا بارزان گیس سپلائی مرکز میں اس وقت ہوا جب ایران جنگ میں پلانٹ کی بندش کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا عمل جاری تھا۔

 

 

قطری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس کے بعد پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔

 

سول ڈیفنس اور ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ 13 ہلاکتوں اور 66 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں قطر، تنزانیہ، بھارت، پاکستان، گنی، نیپال، بنگلہ دیش، کینیا اور نائجیریا کے شہری شامل ہیں

 

قطر انرجی کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دھماکے کی اصل وجہ اور جاں بحق افراد کی مکمل شناخت سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

 

قطر انرجی نے عالمی منڈیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس حادثے کے باوجود قطر کی ایل این جی برآمدات، گیس پروسیسنگ کی سرگرمیاں اور راس لفان بندرگاہ معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ راس لفان انڈسٹریل سٹی دنیا کے اہم ترین توانائی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں ایل این جی کی پیداوار، پروسیسنگ اور برآمدات کے بڑے منصوبے قائم ہیں۔

 

واضح رہے کہ قطر دنیا کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس برآمد کنندگان میں شامل ہے اس لیے اس مرکز میں پیش آنے والے اس بڑے حادثے نے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورت حال پیدا کردی ہے

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل اہم کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز
کشیدگی میں کمی کیلئے پاک افغان مزاکرات آج چین میں متوقع
جنگ بندی مضبوط ضمانت سے مشروط ہے، پزشکیان/ عراقچی
ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی سفارتکاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا جاری ہے، دفتر خارجہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

پٹرول کی نئی قیمت 458 ڈیزل کی 520 روپے فی لیٹر مقرر

اسرائیل اور لبنان براہ راست مذاکرات پر رضامند، امید کی نئی کرن
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار
اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، 3پاکستانیوں سمیت 86افراد جاں بحق

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?