• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

فیلڈ مارشل کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

admin
Share
SHARE

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا جبکہ دورے کے دوران انہیں سرحدی انتظامی اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔

انہوں نے فارمیشنز کو ہر وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں اور ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ “شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔”

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں سکیورٹی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

دو روز قبل ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن ابوزر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 23 سالہ کیپٹن ابوزر فاروق کا تعلق ضلع گوجرانوالہ جبکہ 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق ضلع چکوال سے تھا۔ دونوں شہید افسران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنوں کی حمایت کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر زور
حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان
فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا
پاک فضائیہ کا شاندار پروٹوکول،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے حصار میں ایرانی مہمان بحفاظت رخصت
TAGGED:armiasim munir
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

عمران خان سے ملاقات اور منظوری کے بغیر بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

موجودہ نظام نے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، ایمل ولی خان
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34کان کن جاں بحق
خیبر پختونخوا میں جلعی لائسنس بنانے کے جرم میں دو افراد کو گرفتار کرلیا
میٹرک سالانہ امتحانات: اسلامیات کے بعد اردو کا پرچہ بھی آوٹ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?