• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

سوات دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا دورہ

irshad
Share
SHARE

سوات: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد سوات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے داخلہ طارق سعید، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی پولیس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ نے سوات میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہیں دھماکے، سکیورٹی صورتحال اور جاری کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ خیبرپختونخوا کے عوام اور پولیس بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس اور معصوم شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جبکہ امن کے قیام کے لیے عوام، پولیس اور تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ جاری ہے اور اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو تمام ضروری وسائل فراہم کر رہی ہے، جبکہ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ 22 برس سے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے نبرد آزما ہے اور یہ ایک باصلاحیت، نڈر اور پیشہ ور فورس ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنی پالیسی کے مطابق خیبرپختونخوا میں امن بحال کرکے دکھائے گی، جبکہ مالی سال 2026-27 کو امن، ترقی اور خوشحالی کا سال بنایا جائے گا۔

دیر بالا: شلتلو پولیس چوکی پر حملے اور واڑی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کی اطلاعات
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے
رات کی تاریکی میں عمران خان کی خفیہ ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں پر پابندی بدترین فسطائیت ہے،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان
سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ
ہری پور سری کوٹ روڈ پر مرن دھو کے قریب مسافر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 10 افراد زخمی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کو ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت

مولانا محمد ادریس کی شہادت کے خلاف جے یو آئی کا صوبہ بھر میں احتجاج
دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کیلئے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے مالی امدادی پیکج کی منظوری
وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس کیس: پشاور ہائیکورٹ نے مزید دستاویزات طلب کرلیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?