• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر ساتھیوں سمیت فرار

admin
Share
SHARE

پشاور:

سی ٹی ڈی کے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق 23 نومبر 2026 کو پشاور ریجن کی اہم کارروائی کے دوران جانے خوڑ میرہ باچا خیل، تھانہ بڈابیر کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر تاج محمد عرف شینے ولد الماس، ساکن تیراہ، ضلع خیبر دیگر مسلح ساتھیوں سمیت موجود تھا۔

سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی SWAT   ٹیمیں جدید اسلحہ سے لیس ہوکر فوری طور پر جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں، جہاں جوانوں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی کے ساتھ پوزیشنیں سنبھالیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،  جس پر جوانوں نے اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دوران آپریشن کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے دو تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول، ایک عدد دستی بم، 6 عدد میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ اس موقع پر بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ بعد ازاں فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی پر جوانوں کو داد دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

صوابی: دریائے سندھ میں لاپتہ 5 افراد کی تلاش جاری
20/11/2026
اے این پی کی جانب سے حمایت اللہ مایار کو شوکاز جاری
پشاور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، تیس ہزار سے زائد طلباء فیل
صوبے کی بے چینی کا بوجھ پشاور پر، لاکھوں افراد کا رخ
TAGGED:ctdPeshawar
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ایف آئی اے پشاور ،کاروائی مین بیرونی ملک ملازمت کے نام لاکھوں روپے بٹورنے والا ایجنٹ گرفتار

جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا
بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دہشت گردی سے 413 افراد شہید، 979 زخمی
خیبر پختونخوا اسمبلی میں "یوتھ پارلیمنٹ آن کلائمیٹ جسٹس” کا انعقاد، نوجوانوں نے پارلیمانی عمل کا عملی تجربہ حاصل کر لیا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?