• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

تجاوزات آپریشن میں آبائی جائیدادیں مسمار، متاثرین نے شکایات کے انبار لگا دیے

admin
Share
SHARE

محلہ گڑھی ملک احمد، لنڈی ارباب، رنگ روڈ اور تاج آباد کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عدالتی احکامات اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے انہدامی کارروائی روکنے کے مبینہ احکامات کے باوجود ان کی آبائی جائیدادیں مسمار کردی گئیں، جبکہ ایک نوجوان ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پشاور پریس کلب میں بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظاہر خان ایڈووکیٹ، ارشد علی، مظہر حسین اور شیراز احمد نے کہا کہ ان کی جائیدادوں سے متعلق عدالتی ڈگریاں موجود ہیں، جن کے باوجود انہدامی کارروائی کی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران ارشد علی خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے نوجوان عزیز ڈاکٹر فہیم جان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے انہدامی عملے سے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات آنے تک انتظار کرے۔
ان کے مطابق پہلے جائیداد مسمار کی گئی اور بعدازاں ڈاکٹر فہیم جان کو کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی جانب سے جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق ڈگریاں جاری کی گئی تھیں اور ان کے بقول حکومت کی جانب سے زمین حاصل کرنے کی صورت میں باقاعدہ معاوضے کی ادائیگی کا معاملہ بھی طے ہونا تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات، عدالتی ڈگریوں اور زیرِ التوا قانونی کارروائی کو نظرانداز نہ کیا جائے، جبکہ کسی بھی انہدامی آپریشن سے پہلے جائیدادوں کی مالیت، واجب الادا معاوضے اور دیگر قانونی معاملات کا تعین کیا جائے۔
متاثرین نے تجویز دی کہ مقامی آبادی، مالکانِ جائیداد اور متعلقہ اداروں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے، جو جائیدادوں کا تخمینہ لگانے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر قانونی تقاضے پورے کرنے اور معاوضے کے معاملات طے ہونے کے بعد کارروائی کی جاتی تو انہیں اعتراض نہ ہوتا۔
پریس کانفرنس کے دوران ارشد علی خان کو اطلاع موصول ہوئی کہ ان کی آبائی جائیداد بھی مسمار کردی گئی ہے، جس میں گودام، گھر اور حجرہ شامل تھے۔
متاثرین نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں، تاہم کسی بھی کارروائی میں شہریوں کے قانونی حقوق، عدالتی فیصلوں اور واجب الادا معاوضوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کی خوبصورتی اور ترقی کے نام پر شہریوں سے ان کی رہائش اور روزگار چھینے جارہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر متاثرین نے دعوی کیا کہ انہوں نے رنگ روڈ پشاور کے لیے زمین دینے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ معاہدے کیے تھے اور ان کی جائیدادیں قانونی ملکیت تھیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور عدالتی احکامات، ملکیتی دستاویزات اور معاوضے سے متعلق معاملات کا جائزہ لے کر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

خیبرپختونخوا میں کاروبار اور صنعتوں کیلئے سیلز ٹیکس میں بڑی رعایت کا اعلان
بارش و سیلابی ریلوں سے تباہی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری نقصانات کے تخمینے کی ہدایت
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک
شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
خیبر پختونخوا: وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو ہزاروں شکایات موصول، کتنی شکایات حل ہوئیں؟
TAGGED:anchourchementPeshawar
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی اور عالمی سطح پر کارکردگی قابل فخر ہے، مشیر کھیل

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دیدی
وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی تصدیق سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا
پشاور میں خواجہ سرا پر فائرنگ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
متنی بائی پاس کے قریب روڈ ٹریفک حادثے میں 9 افراد زخمی ہو گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?