• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخواپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان چیک پوسٹ پر دھماکا، 11 شہید، 30 سے زائد زخمی

admin
Share
SHARE

خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک چیک پوسٹ پر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔  

پولیس کے مطابق دھماکا تحصیل درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر ہوا جس میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شہید ہوئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور عام شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

امن میلہ چیک پوسٹ ایک طرح کی جوائنٹ چیک پوسٹ ہے جہاں وائلڈ لائف، ایکسائز، اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہوتے ہیں۔

زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 شہید افراد کے جسد خاکی بھی جائے وقوعہ سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز، ایک فائر وہیکل اور 25 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے  کر سرچ اینڈ کلیئرنس کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور نقصانات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور ملک میں امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اور قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

پختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، وزیر بلدیات 20 اکتوبر کو طلب
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی فیلڈمارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
شوکت یوسفزئی کا بیرسٹر گوہر کو خط، لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ
TAGGED:BlastDIK
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
کھیل

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ

تنخواہوں میں7فیصد، پنشن میں3.5فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا گیا‘؛ وزیر خزانہ پنجاب بجٹ پیش کر رہے ہیں
پشاور، سرحد چیمبر آف کامرس کی 20 نشستوں پر انتخابات شروع
بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار
حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?