• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، ہیلتھ افسر دوسرے ضلع میں تعینات

admin
Share
SHARE

 

خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کے بعد محکمہ صحت نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو دوسرے ضلع میں تعینات کردیا ہے جبکہ افسر کیخلاف محکمانہ انکوائری اور چارج شیٹ کا عمل بھی جاری ہے

محکمانہ انکوائری رپورٹ میں بھرتیوں کے عمل کے دوران متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق ای ٹی ای اے سکریننگ کیلئے مقررہ 50فیصد معیار کو کم کرکے 33فیصد کیا گیا جبکہ 53مشتہر آسامیوں کے مقابلے میں 67امیدواروں کو تقرریاں دی گئیںانکوائری کمیٹی نے یہ بھی قرار دیا کہ بعض غیر مقامی امیدواروں کو ترجیح دی گئی جبکہ متعلقہ اضلاع کے اہل امیدوار نظر انداز ہوئے

اسی طرح متعدد امیدواروں کو انٹرویو کیلئے مناسب طور پر مطلع نہ کئے جانے کے باعث تقریبا 563امیدوار انتخابی عمل سے باہر ہوگئے

رپورٹ میں انکوائری کے نو میں سے چھ الزامات ثابت قرار دئیے گئے ہیں جبکہ تین الزامات ثابت نہیں ہوسکے کمیٹی نے ثابت شدہ الزامات کی بنیاد پر متعلقہ افسر کیخلاف خیبر پختونخوا ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011کے تحت میجر پینلٹی پر غور کرنے کی سفارش بھی کی ہے

محکمہ صحت نے معاملے کو محض تبادلے تک محدود رکھنے کے بجائے افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی اور چارج شیٹ کے عمل کو آگے بڑھا دیا ہے جبکہ ان بھرتیوں کا دوبارہ جائزہ لینے اور دیگر اضلاع میں بھی اسی نوعیت کی تقرریوں کی جانچ پڑتال کی سفارش کی گئی ہے۔

 

بیوروکریسی کی تنخواہیں، مراعات اور پنشن ترقیاتی بجٹ کھا گئی
مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
افغان مہاجرین کی واپسی: چار دہائیوں پر محیط ایک داستان کا اختتام؟
پشاور: چوک یادگار میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد
وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس کیس: پشاور ہائیکورٹ نے مزید دستاویزات طلب کرلیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر
TAGGED:jobsKP
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں روانہ ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلامیہ واپس لے لیا
محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار
پی ٹی آئی لیاقت باغ جلسہ: سرکاری وسائل کے ممکنہ استعمال پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?