• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور میں فائرنگ واقعات، 2 افراد قتل، نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع

admin
Share
SHARE

صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ واقعات میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں فائرنگ واقعات کے دوران 2 افراد قتل کئے گئے ہیں، ایک ارمڑ میں جبکہ دوسرا تھانہ خزانہ کی حدود میں رونما ہوا۔

پشاور کے علاقے ارمڑ میں نامعلوم افراد نے زمینداری کرنے والے گھر کے واحد کفیل کو قتل کر دیا، مقتول گزشتہ شام سے لاپتہ تھا، جس کی نعش اگلی صبح برآمد ہوئی۔

پولیس نے نامعلوم قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد پر کام شرو ع کردیا ہے، قتل کیس میں ملوث افراد کاسراغ لگانے کیلئے مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیاجائے گا۔

واقعہ سے متعلق دختر شمس القمر سکنہ ارمڑ بالا نے بتایا کہ اس کا 40 سالہ بھائی رحیم خان اراضیات میں کام کرنے کیلئے گیا لیکن شام گئے تک گھر نہیں لوٹا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گمشدہ بھائی کی تلا ش کررہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملی کہ رحیم کی قتل شدہ نعش ارمڑ بالا ہوائی ونڈ کے علاقے میں پڑی ملی ہے مدعیہ نے بتایاکہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

ورثا کے مطابق مقتول کا 3سالہ بیٹا یتیم ہوگیا ہے اور وہ اپنی بیمار والدہ اور بہنوں کا واحد سہارا تھاجو ان سے چھین لیا گیا، جبکہ دوسری طرف رحیم کا والد بھی جاں بحق ہو چکا ہے۔

تھانہ خزانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے 38سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ودیگر شواہد کے ذریعے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تھانہ خزانہ پولیس کے مطابق بیڑئی گودر شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نوجوان کی قتل شدہ نعش پڑی ملی ، واقعہ سے متعلق جہانگیر ولد حجرت میر سکنہ شاہین مسلم ٹاون نے بتایا کہ وہ فقیر آباد میں دکان میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ اس کے بھائی محمد وصال کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔

اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو وصال کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مختلف پہلووں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک میں ادویات کے اسٹور میں بے قاعدگیاں، اسٹور کیپر معطل
ہنگو میں کارروائی، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہلاک
پشاور/ ہنگو کے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں درج
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا جامع پیکج
پشاور، سرحد چیمبر آف کامرس کی 20 نشستوں پر انتخابات شروع
TAGGED:CrimeKP
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل کے اہم ملزم محمد ایوب خان نے پلی بارگین کے لئے باضابطہ درخواست دے دی

امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ اور کشیدگی عروج پر، اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا دور شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا
وفد پاکستان روانہ ہوچکا، اسلام آباد مذاکرات کیلئے اچھی ٹیم بھیجی ہے: ٹرمپ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات
خیبرپختونخوا: کن اضلاع میں بارش ہوگی؟ پی ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?