• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ ، تاجروں نے ضروری سامان ذخیرہ کرنا شروع کردیا

admin
Share
SHARE

آئندہ چند روز کے دوران مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے اعلانات ہوتے ہی اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی بین الصوبائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے ضروری سامان کی اضافی مقدار منگوا کر ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف تنظیموں کی جانب سے ستمبر میں لانگ مارچز کے اعلانات کے بعد تاجروں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
اعلانات کے مطابق 20 ستمبر جماعت اسلامی، 22 ستمبر آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی، 25 ستمبر کسان تنظیمیں اور 27 ستمبرکو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں خوراک سمیت مختلف ضروری اشیاء کی بڑی مقدار پنجاب سے آتی ہے۔
موٹروے یا جی ٹی روڈ کی بندش کی صورت میں بین الصوبائی سپلائی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، جس کے باعث خوراک، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر لانگ مارچز کے دوران صوابی کے مقام پر موٹروے یا اٹک کے مقام پر جی ٹی روڈ بند ہوگئی تو پنجاب سے خیبر پختونخوا آنے والے سامان کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔

اس صورتحال کے نتیجے میں مارکیٹ میں بعض اشیاء کی ممکنہ قلت پیدا ہونے اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

ممکنہ سپلائی رکاوٹ سے نمٹنے کے لیے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے اضافی مال منگوانا شروع کردیا ہے۔
تاجروں کا مقصد ممکنہ طور پر سڑکوں کی بندش یا ترسیل میں رکاوٹ کے دوران مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی دستیابی برقرار رکھنا ہے۔

دوسری جانب متوقع لانگ مارچز کے پیش نظر کیپیٹل سٹی پولیس سمیت خیبر پختونخوا پولیس نے بھی سکیورٹی انتظامات سخت کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں امن و امان برقرار رکھا جاسکے۔

یاد رہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے اعلانات ہوتے ہی اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی بین الصوبائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کے سیاسی استعمال کو غیر قانونی قرار دے دیا
ضلع اپر چترال میں 169 ملین روپے کی لاگت سے جوان مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
بنوں میں پولیس گاڑی پرحملہ ،اے ایس آئی شہید ،2دہشت گرد ہلاک
یوریا کھاد پر پابندی کیخلاف صوبائی اسمبلی میں شدید تحفظات
بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
TAGGED:jilong marchpti
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامیپاکستان

سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے
جمرود: 8سال سے مستقل اساتذہ تعینات نہ ہوسکے، گرلز پرائمری سکول کو تالے لگ گئے
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن,سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?